ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی شاہراہ 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی شاہراہ 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

▫️ مانسہرہ، ناران 123 کلومیٹر ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت، گورو نانک ایکسپریس وے کے لیے عالمی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی شاہراہ کا تعمیراتی کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مانسہرہ سے ناران تک 123 کلومیٹر طویل ماڈل...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی شاہراہ کا تعمیراتی کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مانسہرہ سے ناران تک 123 کلومیٹر طویل ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر کی زیر صدارت این ایچ اے کے اجلاس میں ملک بھر میں جاری شاہراہوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں، نئے روڈ نیٹ ورکس اور مختلف ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مانسہرہ، ناران، جلکھڈ اور چلاس شاہراہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مانسہرہ سے ناران تک مجوزہ تین لین منصوبہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ چین سے تجارتی روابط مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کی ہدایت پر گورو نانک ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی ٹینڈرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سکھ برادری کے لیے تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہوگا، اس لیے برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں راولپنڈی سے پشاور تک جی ٹی روڈ کے مختلف حصوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی شاہراہ کی بروقت تکمیل کے ساتھ تمام نئی اور زیر تعمیر سڑکوں پر حفاظتی اقدامات سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے کے باوجود شہریوں کے تحفظ اور روڈ سیفٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ایم فور موٹروے کے توسیعی منصوبے میں حفاظتی جنگلے نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ نئی شاہراہوں کے دونوں اطراف مسافروں کے لیے ریسٹ ایریاز اور واش رومز تعمیر کیے جائیں، جبکہ نئی قومی شاہراہوں اور موٹرویز میں گرین بیلٹس کو لازمی حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے این ایچ اے کو ہارٹیکلچر اور لینڈ اسکیپنگ کو سڑکوں کے منصوبوں میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شاہراہیں محفوظ ہونے کے ساتھ ماحول دوست اور خوبصورت بھی ہوں۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور پنجاب و خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

عبدالعلیم خان نے تمام جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں