تاریخ اشاعت: November 7, 2026 - 1:01 PM
NEPRA Chairman Warns Power Division Agencies Over Delayed Data
نیپرا چیئرمین کی پاور ڈویژن کے اداروں کو مطلوبہ معلومات میں تاخیر پر وارننگ
▫️ دوسرے جائزے میں مقررہ مدت پوری نہ ہونے پر منفی فیصلہ یا قانونی کارروائی ہو سکتی ہے
نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار نے پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ریگولیٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔
اپنے اضافی نوٹ میں وسیم مختار نے سرکاری اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان کو افسوس ناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن نے نیپرا کے خطوط اور ہدایات کے باوجود مطلوبہ فارمیٹ میں قابلِ اعتماد اعداد و شمار فراہم کرنے میں بار بار ناکامی دکھائی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ اس مرحلے پر پیکیج معطل کرنا مناسب نہیں ہوگا اور وزارت کو مطلوبہ معلومات جمع کرانے کا ایک اور موقع دیا جانا چاہیے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت میں معلومات فراہم نہ ہونے کی صورت میں دوسرے جائزے کے دوران منفی فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں پیکیج معطل یا ختم بھی ہو سکتا ہے۔
وسیم مختار نے یہ بھی خبردار کیا کہ مقررہ مدت میں مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے والے کسی بھی ادارے کے خلاف متعلقہ قانونی ضابطوں کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ ان کے مشاہدات غور اور عمل درآمد کے لیے وفاقی وزیر اور وزارتِ توانائی کے سیکریٹری، پاور ڈویژن، کے سامنے رکھے جائیں۔