ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

دو سال میں تقریباً 45 لاکھ بین الاقوامی سیاح پاکستان پہنچے، افغانستان پہلے، برطانیہ دوسرے اور امریکی تیسرے نمبر پر رہے

دو سال میں تقریباً 45 لاکھ بین الاقوامی سیاح پاکستان پہنچے، افغانستان پہلے، برطانیہ دوسرے اور امریکی تیسرے نمبر پر رہے

▫️ ہنزہ، سکردو، مری، سوات، ناران کاغان اور تاریخی و مذہبی مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز، سیاحت کے فروغ سے مقامی کاروبار کو فائدہ پہنچنے کے امکانات

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپاکستان میں گزشتہ دو سال کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے، جن کے مطابق 2024 میں تقریباً 21 لاکھ 83 ہزار اور 2025 میں 22 لاکھ 90 ہزار بین الاقوامی سیاح...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان


پاکستان میں گزشتہ دو سال کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے، جن کے مطابق 2024 میں تقریباً 21 لاکھ 83 ہزار اور 2025 میں 22 لاکھ 90 ہزار بین الاقوامی سیاح پاکستان آئے۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر دونوں برسوں کے دوران مجموعی آمد تقریباً 44 لاکھ 73 ہزار بنتی ہے۔ ملکوں کی درجہ بندی میں افغانستان پہلے، برطانیہ دوسرے اور امریکہ تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈار نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سیاحوں کی آمد کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں افغانستان سے 6 لاکھ 41 ہزار 199 جبکہ 2025 میں 5 لاکھ 75 ہزار 674 افراد پاکستان آئے۔ اس طرح دو سال کے دوران افغانستان سے آنے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 873 رہی۔

برطانیہ سے 2024 میں 5 لاکھ 3 ہزار 409 اور 2025 میں 5 لاکھ 14 ہزار 412 افراد نے پاکستان کا رخ کیا۔ دونوں برسوں میں برطانیہ سے آنے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 17 ہزار 821 رہی۔

امریکہ سے 2024 میں 2 لاکھ 61 ہزار 282 جبکہ 2025 میں 2 لاکھ 48 ہزار 665 افراد پاکستان پہنچے۔ اسی طرح ایران سے 2024 میں ایک لاکھ 6 ہزار 835 اور 2025 میں ایک لاکھ 52 ہزار 885 افراد کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

کینیڈا سے 2024 میں ایک لاکھ 16 ہزار 529 اور 2025 میں ایک لاکھ 17 ہزار 600، چین سے بالترتیب 74 ہزار 93 اور 85 ہزار 575، جبکہ آسٹریلیا سے 59 ہزار 154 اور 58 ہزار 578 افراد پاکستان آئے۔

پاکستان کے نمایاں سیاحتی مقامات میں گلگت بلتستان کے ہنزہ، سکردو، دیوسائی نیشنل پارک، عطا آباد جھیل، خنجراب پاس، فیری میڈوز اور وادی استور خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 2024 میں ضلع سکردو میں 3 لاکھ 2 ہزار 384 اور ہنزہ میں 2 لاکھ 33 ہزار 70 ملکی سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں سوات، مالم جبہ، کالام، ناران، کاغان اور چترال، پنجاب میں مری، ٹیکسلا اور لاہور کے تاریخی مقامات جبکہ سندھ میں موہنجو دڑو، مکلی اور کراچی کے ساحلی علاقے سیاحتی سرگرمیوں کے اہم مراکز ہیں۔ اسلام آباد کی مارگلہ ہلز اور فیصل مسجد بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے کشش رکھتی ہیں۔

مذہبی سیاحت کے حوالے سے کرتارپور صاحب، ننکانہ صاحب اور ٹیکسلا میں بدھ مت کے تاریخی آثار پاکستان کی بین الاقوامی سیاحتی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں