ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1327 news articles

لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050 میں رہائشی و کمرشل ہائی رائز تعمیرات کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی

لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050 میں رہائشی و کمرشل ہائی رائز تعمیرات کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی

▫️ مستقبل کی رہائشی ضروریات، آبادی میں اضافے اور بے ہنگم شہری پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے چار اضلاع کی منصوبہ بندی؛ روڈا، سی بی ڈی، کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کے علاقوں کی پلاننگ بھی شامل

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستانلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050 کے ماحولیاتی پہلوؤں پر عوامی شنوائی منعقد ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ مستقبل کی رہائشی ضروریات پوری کرنے، بڑھتی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاؤ...

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050 کے ماحولیاتی پہلوؤں پر عوامی شنوائی منعقد ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ مستقبل کی رہائشی ضروریات پوری کرنے، بڑھتی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ شہر میں رہائشی اور کمرشل ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں منعقدہ شنوائی میں پیش کی گئی بریفنگز کے مطابق ماسٹر پلان میں لاہور، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کی شہری ضروریات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہاؤسنگ اور تعمیراتی سرگرمیوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ، سڑکوں، پانی، سیوریج، تعلیمی و طبی سہولتوں، صنعت اور سبز مقامات کی منصوبہ بندی بھی اس کا حصہ ہے۔ رئیل اسٹیٹ اور شہری ترقی کے حوالے سے شرکا کو بتایا گیا کہ ماسٹر پلان میں مستقبل کی آبادی اور رہائشی طلب کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے۔ رہائشی و کمرشل بلند عمارتوں کے فروغ کے ساتھ شہری سہولتوں، سفری ضروریات اور پیدل چلنے والوں کی ضروریات کو بھی منصوبہ بندی میں مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، کنٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کے علاقوں کی منصوبہ بندی کو بھی لاہور ماسٹر پلان میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ڈویلپرز اور دیگر متعلقہ فریقوں کے اشتراک سے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مسائل کے حل پر کام جاری ہے۔ عوامی شنوائی میں پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز شرجیل حفیظ وٹو اور ایل ڈی اے کے چیف میٹروپولیٹن پلانر نے شرکت کی۔ چیف میٹروپولیٹن پلانر اور کنسلٹنٹس نے ماسٹر پلان 2050 کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ شنوائی کے دوران ماحولیاتی آلودگی سے متعلق پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ماسٹر پلان پر کام کرنے والی بین الاقوامی کنسلٹنٹ فرم دارالہندسہ اور ایشیئن کنسلٹنٹ انجینئرنگ نے شرکا کو منصوبہ بندی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ دارالہندسہ کے نمائندوں نے بتایا کہ ماحولیاتی اثرات کی جانچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلان کی تیاری پر کاکیا جا رہا ہے۔ کنسلٹنٹس کے مطابق ماحولیاتی آلودگی، سموگ، صنعتوں کا بے ہنگم پھیلاؤ اور سماجی و معاشی چیلنجز بھی منصوبہ بندی میں شامل ہیں۔ شہریوں کی مشاورت اور محکمہ ماحولیات کی تجاویز و سفارشات کو بھی ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ڈائریکٹر فوزیہ اکرم نے سموگ، ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل پر بریفنگ دی، جبکہ ماحولیاتی ماہرین علیم بٹ اور رافع عالم نے آلودگی کے اسباب اور تدارک کے طریقوں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔ معروف آرکیٹکٹ اور لاہور بچاؤ تحریک کے رکن کامل خان ممتاز نے ماسٹر پلان کے مختلف مراحل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر جاری ماحولیاتی بحران کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو تہذیب کا مرکز اور خوشحال شہر بنانا ماسٹر پلان 2050 کا اولین مقصد ہے۔ بریفنگز میں مزید بتایا گیا کہ ثقافت، پارکوں، ہریالی، زراعت، نکاسیٔ آب اور پانی کی ضروریات کو بھی منصوبہ بندی میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ مستقبل کی شہری اور رہائشی ضروریات کے ساتھ متعلقہ سہولتوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا سکے۔ شنوائی میں ایل ڈی اے اور محکمہ ماحولیات کے افسران، کنسلٹنٹس، مختلف شعبوں کے نمائندوں، شہریوں اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اختتامی نشست میں کنسلٹنٹس نے شہریوں اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں