ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1321 news articles

کے پی حکومت کی ورکرز ویلفیئر بورڈ کو اراضی تجاوزات ختم کرنے اور 496 رہائشی فلیٹس کی شفاف الاٹمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت

▫️ مشیر گورنر امیر جاوید کیطرف سے سات روز میں تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈ لائن، براہ راست رہائشی الاٹمنٹ پر پابندی، املاک کا ریکارڈ ڈیجیٹل بنانے اور انتظامی نگرانی مؤثر کرنے کا بھی حکم

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے قانون، محنت اور بین الصوبائی رابطہ امیر جاوید نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو رہائشی فلیٹس کی شفاف الاٹمنٹ یقینی بنانے، بورڈ کی املاک سے غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز ...

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے قانون، محنت اور بین الصوبائی رابطہ امیر جاوید نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو رہائشی فلیٹس کی شفاف الاٹمنٹ یقینی بنانے، بورڈ کی املاک سے غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ احکامات پشاور میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران جاری کیے، جہاں سیکرٹری محنت عبدالباسط کی موجودگی میں حکام نے انہیں بورڈ کی ملکیتی اراضی، رہائشی سہولیات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مشیر گورنر نے مزدوروں کے لیے رہائشی سہولیات اور بہتر معیار زندگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی وسائل کا استعمال مقررہ قواعد و ضوابط، میرٹ اور شفافیت کے مطابق یقینی بنایا جائے۔بریفنگ کے دوران حکام نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر تقریباً 2 ہزار 495 کنال اراضی کا مالک ہے، جبکہ بورڈ کے پاس 2 ہزار 56 رہائشی فلیٹس موجود ہیں۔ ان میں سے 192 فلیٹس زیر استعمال ہیں، 496 فلیٹس الاٹمنٹ کے لیے تیار ہیں، جبکہ باقی ایک ہزار 368 فلیٹس کی تکمیل یا رہائش کے لیے دستیابی ابھی باقی ہے۔ رہائشی فلیٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے امیر جاوید نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت براہ راست الاٹمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام رہائشی یونٹس کی تقسیم مقررہ قانونی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔ انہوں نے ہاؤسنگ منصوبوں اور املاک کے ریکارڈ کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بے ضابطگیوں کی روک تھام اور مستحق مزدوروں تک رہائشی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ کی املاک پر تجاوزات کے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشیر گورنر نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر تمام غیر قانونی قبضے اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر املاک کی ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ نگرانی کی جاتی تو غیر قانونی قبضوں کو روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے گزشتہ تین برسوں کے دوران مؤثر انتظامی کارروائی نہ ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی۔ گزشتہ ہفتے سیل کیے گئے 60 رہائشی کوارٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بورڈ حکام کو آئندہ عدالتی کارروائی میں مؤثر قانونی دفاع کی تیاری کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اثاثوں کے تحفظ اور اراضی کی ملکیت و رہائشی الاٹمنٹ سے متعلق مستقبل کے تنازعات کی روک تھام کے لیے املاک کا مؤثر انتظام، باقاعدہ معائنہ اور شفاف دستاویزی ریکارڈ ناگزیر ہے۔

مشیر گورنر نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو سرکاری ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن تیز کرنے، تعلیمی اور طبی سہولیات بہتر بنانے اور رجسٹرڈ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے فلاحی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے وظائف کی تقسیم کی نگرانی بہتر بنانے، مزدوروں کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات میں اضافہ، خواتین کے لیے فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بڑھانے اور شادی و وفات کی گرانٹس کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے پر زور دیا۔ متعلقہ حکام کو بورڈ کے مالی واجبات اور اخراجات کا جائزہ لینے، مالی نظم و ضبط بہتر بنانے اور ملازمین کی 60 سالہ ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق قانونی شقوں سمیت متعلقہ لیبر قوانین کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ امیر جاوید نے کہا کہ انتظامی جوابدہی اور عوامی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ رہائشی اور فلاحی سہولیات بلا غیر ضروری تاخیر مستحق مزدوروں تک پہنچ سکیں۔
خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس، بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے فنانسنگ کی نئی ہدایات جاری کر دیں

▫️ نئی ہدایات کے تحت جائیداد کی مالیت کا تخمینہ، تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور انشورنس یا تکافل کوریج کی شرائط بھی متعارف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs)، بلڈرز اور پراپرٹی ڈویلپرز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے اور مالیاتی خطرات کم کرنے کے لیے نئی فنانسنگ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عالمی یومِ بیت الخلا پر پاکستان میں صفائی و نکاسی آب کے بحران کی نشاندہی، کروڑوں افراد محفوظ سہولیات سے محروم

▫️ پاکستان کی 58 فیصد سے زائد دیہی آبادی محفوظ نکاسی و صفائی کی سہولیات سے محروم، ڈھائی کروڑ افراد اب بھی کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 نومبر کو عالمی یومِ بیت الخلا منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ بیت الخلا اور صفائی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی کمی کی جانب توجہ دلانا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں