ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

3 news articles

ہاؤسنگ سیکریٹری کی ایف جی ای ایچ اے کے اہم سیکٹرز کی ترقی تیز کرنے کی ہدایت

ہاؤسنگ سیکریٹری کی ایف جی ای ایچ اے کے اہم سیکٹرز کی ترقی تیز کرنے کی ہدایت

▫️گرین انکلیو-I منصوبے کا تکنیکی، مالی اور انتظامی جائزہ، مشترکہ ٹیم کو کم لاگت اور قابل عمل حل کی سفارشات دو روز میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت کے اہم ہاؤسنگ سیکٹرز G-14، G-15/3 اور F-1...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت کے اہم ہاؤسنگ سیکٹرز G-14، G-15/3 اور F-14/F-15 کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں اور شہری سہولیات کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ دورے کے دوران ایف جی ای ایچ اے کے سینئر افسران نے سیکریٹری ہاؤسنگ کو اراضی کے حصول، قبضے، جاری ترقیاتی کاموں اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جی 2-3/ 14میں سیکریٹری ہاؤسنگ نے ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے حال ہی میں حاصل کی گئی اراضی اور قبضے کا جائزہ لیا اور بجلی، گیس، سڑکوں، شجرکاری، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے نظام اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے G-14/1 میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تاکہ سیکٹر کی ترقی میں مزید تاخیر نہ ہو۔ سیکریٹری ہاؤسنگ نے G-14/2-3 میں قائم غیر مجاز مساجد کا بھی نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو محکمہ اوقاف کے تعاون سے ان کی قانونی حیثیت واضح کرنے کی ہدایت کی۔ جی 15/3 کے دورے کے دوران انہوں نے غیر قانونی تجاوزات قانون کے مطابق فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا، جبکہ G-15 کو G-14 سے ملانے والی سڑکوں اور رابطہ سڑکوں کی بہتری پر بھی زور دیا۔ حکام کو جی ٹی روڈ سے رابطہ بہتر بنانے کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری ہاؤسنگ نے اہم سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس اور مناسب مقامات پر سائن بورڈز نصب کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ سیکریٹری ہاؤسنگ نے F-14/F-15 میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا، جہاں بارش کے پانی کی نکاسی، پانی کے بہاؤ کو منظم کرنے اور مستقبل کی پانی کی ضروریات کے انتظام پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے نالوں کے ساتھ موزوں مقامات پر چیک ڈیمز تعمیر کرنے، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے اور جدید رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ ان اقدامات کا مقصد پانی کے ضیاع کو کم کرنے، نکاسی آب بہتر بنانے اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری لانا ہے۔ محمد محمود نے ایف جی ای ایچ اے کو باقی ماندہ پلاٹس کا قبضہ جلد حاصل کرنے اور حالیہ بارشوں کے باعث متاثر یا تاخیر کا شکار ہونے والے ترقیاتی کام بلا مزید تاخیر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے F-14 کے داخلی گیٹ کے لیے جدید شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کے مطابق مناسب ڈیزائن اور منصوبہ تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔ دریں اثنا، ایف جی ای ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں گرین انکلیو-I منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کو قابل عمل بنانے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر، عملی اور کم لاگت تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں نیسپاک کے جنرل منیجر، گرین انکلیو-I کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محسن سردار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے جوائنٹ انجینئرنگ ایڈوائزر، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایف جی ای ایچ اے، پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین انکلیو-I اور نیسپاک کے جنرل منیجر پر مشتمل ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم کو منصوبے کو درپیش مسائل کے حل اور اس کی پیش رفت کے لیے قابل عمل تجاویز پر مشتمل جامع سفارشات دو روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم منصوبے کے تکنیکی، مالی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور اس کی مؤثر تکمیل کے لیے قابل عمل اور کم لاگت آپشنز تجویز کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے کہا کہ اتھارٹی کے تمام منصوبوں میں ترقیاتی سرگرمیاں مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کی جائیں گی تاکہ وفاقی سرکاری ملازمین کو بہتر، محفوظ اور معیاری رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

حیدرآباد سکھر موٹروے کے 64.61 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کے لیے چار کمپنیاں شارٹ لسٹ

▫️ نواب شاہ سے نوشہرو فیروز سیکشن کی تکنیکی جانچ مکمل، چار تعمیراتی کمپنیاں اور مشترکہ منصوبے مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے پر نااہل قرار

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد سکھر موٹروے (ایم سکس) کے سیکشن تھری کی تعمیر کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کی تکنیکی جانچ مکمل کرلی ہے۔

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

پنجاب میں قریبی رشتہ داروں کو جائیداد ہبہ کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے ٹرانسفر ٹیکس سے چھوٹ

▫️ اسٹامپ ڈیوٹی اور جائیداد منتقلی ٹیکس میں الگ الگ ترامیم، دونوں رعایتوں کے لیے قانونی شرائط مختلف ہوسکتی ہیں

پنجاب حکومت نے دو قانونی ترامیم کے ذریعے مخصوص قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطورِ ہبہ منتقل کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی اور مقامی حکومت کے جائیداد منتقلی ٹیکس سے چھوٹ متعارف کرادی ہے۔

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں یکم جنوری 2027 سے صفائی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ

▫️ یکم جنوری سے صفائی فیس کے علیحدہ بل بند، رہائشی املاک کے لیے ماہانہ 300 سے 5 ہزار روپے اور تجارتی املاک کے لیے 500 سے 3 ہزار روپے تک فیس مقرر

پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2027 سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی فیس پراپرٹی ٹیکس کے بل کے ساتھ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سینی ٹیشن فیس کے علیحدہ بل جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں