تاریخ اشاعت: September 29, 2026 - 9:01 AM
Etihad Town Sialkot residential blocks handed over ahead of schedule
اتحاد ٹاؤن سیالکوٹ کے رہائشی پلاٹس مقررہ وقت سے پہلے مالکان کے حوالے کر دیے گئے
▫️ تین سالہ ادائیگی پلان کے مقابلے میں منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگیا، ڈویلپر کا بروقت تکمیل اور صارفین کے اعتماد کے عزم کا اعادہ
سیالکوٹ | ری نیوز پاکستان اتحاد ٹاؤن نے اتحاد ٹاؤن سیالکوٹ کے رہائشی بلاکس کی حوالگی کی تقریب منعقد کی، جس میں رہائشی پلاٹس کا قبضہ صارفین کے حوالے کر دیا گیا۔
اتحاد ٹاؤن نے اتحاد ٹاؤن سیالکوٹ کے رہائشی بلاکس کی حوالگی کی تقریب منعقد کی، جس میں رہائشی پلاٹس کا قبضہ صارفین کے حوالے کر دیا گیا۔ منصوبہ تین سالہ ادائیگی پلان کے مقابلے میں ڈیڑھ سال میں مکمل کرکے صارفین کے حوالے کیا گیا۔
جبکہ کمرشل حصے کا قبضہ پہلے ہی جنوری 2026 میں صارفین کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
2017 میں قائم ہونے والے اتحاد ٹاؤن کے لاہور، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں 9 منصوبے ہیں، جن میں سے کمپنی کے مطابق 6 منصوبے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
اتحاد ٹاؤن سیالکوٹ، سیالکوٹ کی پہلی منصوبہ بندی کے تحت قائم کی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے۔ جس کو مین سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر 800 فٹ فرنٹیج حاصل ہے جبکہ یہ لاہور، سیالکوٹ موٹروے سے پانچ منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ منصوبے میں منظم نقشہ بندی ، سڑکوں کا مربوط نیٹ ورک، جدید انفرااسٹرکچر، سہولیات اور سیوریج کا علیحدہ نظام فراہم کیا گیا ہے۔
ڈویلپر کے مطابق منصوبے کے لیے درکار بھرائی کا مواد باہر سے منگوا کر استعمال کیا گیا اور انفرادی پلاٹس سے مٹی نکالنے کے بجائے مطلوبہ مواد منصوبے تک پہنچایا گیا۔
کمپنی نے منصوبے کی مقررہ وقت سے پہلے تکمیل کا کریڈٹ چیئرمین چوہدری منیر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز راحیل منیر، فیصل منیر اور سہیل منیر کی حکمت عملی پر مبنی وژن کو دیا۔
کمپنی انتظامیہ نے کہا کہ ’’اتحاد ٹاؤن میں ہمارا مشن ہر بار مقررہ وقت سے پہلے منصوبے مکمل کرکے صارفین کے حوالے کرنا ہے۔‘‘
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ رہائشی بلاکس کی قبل از وقت حوالگی کمپنی کے بروقت تکمیل اور صارفین کے اعتماد کے عزم کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن میں ہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ ہر بار مقررہ وقت سے پہلے منصوبے مکمل کرکے دکھاتے ہیں۔
تقریب میں صارفین، متعلقہ سٹیک ہولڈرز، سیلز پارٹنرز، سرمایہ کاروں اور انفلوئنسرز نے شرکت کی، جبکہ تقریب کی میزبانی واسع چوہدری اور وسیم بادامی نے کی۔