تاریخ اشاعت: November 3, 2026 - 6:01 PM
ABAD to Hold Three-Day Exhibition for Construction-Related Industries
اے بی اے ڈی کا تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعتوں کی تین روزہ نمائش کرانے کا اعلان
▫️ نمائش 13 نومبر سے اے بی اے ڈی ہاؤس میں شروع ہوگی، بلڈرز، ڈویلپرز اور صنعت کار ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (اے بی اے ڈی) تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعتوں کی مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے لیے 13 نومبر سے تین روزہ ان ہاؤس نمائش منعقد کرے گی۔
اے بی اے ڈی ہاؤس میں ہونے والی نمائش میں بلڈرز، ڈویلپرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کار شرکت کریں گے۔ اس کا مقصد تعمیراتی شعبے کی معاون صنعتوں کو فروغ دینا، کاروباری روابط مضبوط کرنا اور مقامی صنعت کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
اے بی اے ڈی کے چیئرمین محمد حنیف گوہر نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی میں اس سے وابستہ صنعتوں کا اہم کردار ہے۔ ان کے مطابق نمائش کے انعقاد کا مقصد ان صنعتوں کی خدمات کو اجاگر کرنا اور کمپنیوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات متعلقہ حلقوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع دینا ہے۔
حنیف گوہر نے امید ظاہر کی کہ نمائش سے تعمیراتی شعبے اور اس سے منسلک صنعتوں کو فائدہ ہوگا، کاروباری تعاون بڑھے گا اور مقامی صنعتوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔