ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

408 news articles

صدر جنوبی کوریا کیطرف سے ملک میں ہاؤسنگ سپلائی کے بحران کا نوٹس، فوری اقدامات کا حکم دے دیا

▫️لی جے میونگ نے پہلے سے نافذ ہاؤسنگ سپلائی پالیسیوں کا جامع ازسرنو جائزہ لینے اور نئے اقدامات میں عوامی ضروریات اور مارکیٹ کی حقیقی طلب کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کردی

سیئول | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ملک میں مکانات کی مسلسل کم ہوتی رسد اور جائیدادوں کی بلند قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہاؤسنگ اور مالیاتی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ چند روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدارتی دفتر کے مطابق صدر لی جے میونگ نے ملک کی پراپرٹی اور سٹاک مارکیٹ کی صورت حال پر ہونے والے ایک طویل اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد حکام سے کہا کہ ہاؤسنگ سپلائی اور مالیاتی اقدامات سے متعلق مزید جائزہ دو سے تین روز میں مکمل کیا جائے۔
صدر نے کہا کہ 2022 سے جاری ہاؤسنگ سپلائی کی کمی نے مارکیٹ میں ’اچانک بحران‘ پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث نئے مکانات کی تعداد کے ساتھ ان کی فراہمی کی رفتار بھی انتہائی اہم ہو گئی ہے۔ انہوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ دستیاب ذرائع سے زیادہ سے زیادہ رہائشی یونٹس مارکیٹ میں لائے جائیں اور نئی تعمیرات کی رفتار بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ حکومتی ذرائع استعمال کیے جائیں۔
حکومت اب انتظامی طریقہ کار، مالیاتی سہولتوں، سرکاری اخراجات، ٹیکس پالیسی اور ریگولیٹری ضوابط میں ممکنہ تبدیلیوں کا جائزہ لے گی۔ صدر نے پہلے سے نافذ ہاؤسنگ سپلائی پالیسیوں کا جامع ازسرنو جائزہ لینے اور نئے اقدامات میں عوامی ضروریات اور مارکیٹ کی حقیقی طلب کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
جنوبی کوریا میں ہاؤسنگ سپلائی کا مسئلہ بالخصوص سیئول اور اس کے گردونواح میں شدید ہو گیا ہے، جہاں محدود رسد اور مضبوط طلب نے رہائشی قیمتوں کو مسلسل بلند رکھا ہے۔ جون تک ملک میں گھروں کی قیمتیں مسلسل تیرہویں ماہ بڑھیں اور ماہانہ اضافہ نومبر 2021 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ صرف قرضوں پر پابندیاں یا خریداروں کی طلب محدود کرنا ہاؤسنگ مارکیٹ کے مسائل کا مستقل حل نہیں ہوسکتا۔ نئی پالیسی میں تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے، دستیاب زمین کو رہائشی استعمال میں لانے اور سرکاری و نجی شعبے کے ذریعے زیادہ مکانات فراہم کرنے پر توجہ دیے جانے کی توقع ہے۔
ہاؤسنگ سپلائی بڑھانے کی ہدایات کے ساتھ حکومت نے مہنگی جائیدادوں، غیر رہائشی مقاصد کے لیے رکھے گئے گھروں اور ایک سے زیادہ مکانات رکھنے والے افراد پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ وزیر خزانہ کو یون چول کے مطابق حکومت ایسی مارکیٹ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں گھر کو بنیادی طور پر رہائش سمجھا جائے، محض خرید و فروخت یا سرمایہ کاری کا ذریعہ نہیں۔
وزارت خزانہ نے جائیداد رکھنے پر عائد ٹیکس کی شرح مکان کی مالیت کے مطابق زیادہ سے زیادہ 2.3 فیصد پوائنٹس بڑھانے اور متعدد مکانات کے مالکان کے لیے بنیادی ٹیکس کٹوتیوں کو محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے برعکس صرف ایک گھر رکھنے اور اسی میں رہائش پذیر بعض مالکان کو اضافی ریلیف دیا جائے گا۔
مجوزہ اصلاحات کے تحت اپنے واحد گھر میں رہائش رکھنے والے مالکان کے لیے بنیادی ٹیکس کٹوتی 1.2 ارب وون سے بڑھا کر 1.4 ارب وون کرنے کا منصوبہ ہے، جبکہ ایسا واحد گھر جس میں مالک خود رہائش نہ رکھتا ہو، اس کے لیے کٹوتی کم کرکے 90 کروڑ وون کی جائے گی۔ متعدد مکانات رکھنے والوں کو دستیاب کٹوتیوں میں بھی کمی متوقع ہے۔
حکومت تقریباً 4 ارب وون ( 28 لاکھ ڈالر) سے زیادہ مالیت کے انتہائی مہنگے گھروں پر ٹیکس کا بوجھ نمایاں طور پر بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تین یا اس سے زیادہ مکانات رکھنے والوں کے لیے قابل ٹیکس مالیت طے کرنے والا تناسب 2027 میں 70 فیصد اور 2028 سے 80 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
دارالحکومت سیئول کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں قیمتوں کے مسلسل اضافے نے حکومت پر سیاسی اور معاشی دباؤ بھی بڑھایا ہے۔ جولائی میں صدر لی کی مقبولیت ایک ماہ کی کم ترین سطح 51 فیصد تک آ گئی، جبکہ سروے میں ہاؤسنگ پالیسی پہلی مرتبہ ان سے متعلق منفی رائے کی سب سے بڑی وجہ قرار پائی۔
مرکزی بینک بھی پراپرٹی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گھریلو قرضوں سے متعلق خطرات پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ بینک آف کوریا نے جولائی میں ساڑھے تین سال بعد پہلی مرتبہ شرح سود بڑھائی اور مستقبل میں مزید سخت مالیاتی اقدامات کا امکان ظاہر کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکس میں اضافہ سرمایہ کاری کے لیے رکھے گئے بعض مکانات کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں لا سکتا ہے، تاہم صرف ٹیکس اقدامات سے بنیادی ہاؤسنگ بحران حل ہونے کا امکان محدود ہے۔ نئی تعمیرات، شہری منصوبہ بندی، قرضوں کی دستیابی اور تیز تر منظوریوں کو ایک مربوط پالیسی کا حصہ بنانا ضروری ہوگا۔
جنوبی کوریا کی حکومت مجوزہ ٹیکس اصلاحات 3 ستمبر تک پارلیمان میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ صدر کی ہدایات کے بعد ہاؤسنگ سپلائی بڑھانے سے متعلق مزید اقدامات کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں