ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

409 news articles

ظہران ممدانی کی کرایہ منجمد کرنے کی تجویز سے نیویارک کی رینٹ سٹیبلائزڈ عمارتوں سے متعلق خدشات بڑھ گئے

▫️مالکان کا مؤقف ہے کہ کرایے منجمد ہونے سے آپریٹنگ آمدن اور عمارتوں کی دیکھ بھال کے بجٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
نیویارک کے رینٹ سٹیبلائزڈ ہاؤسنگ سیکٹر میں ایک بار پھر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں نیویارک ظہران ممدانی کرایوں کو منجمد کرنے کی تجویز کے ذریعے مالی دباؤ کا شکار کرایہ داروں کو ریلیف دینے کے حامی ہیں۔
ممدانی کا مؤقف رہا ہے کہ شہر میں رہائش کی بڑھتی ہوئی لاگت کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، خاص طور پر کم اور متوسط آمدنی والے کرایہ داروں کے لیے۔ نیویارک یونیورسٹی فرمن سینٹر کی تحقیق کے مطابق نیویارک شہر میں نصف سے زائد کرایہ دار رینٹ برڈنڈ ہیں، یعنی وہ اپنی آمدن کا کم از کم 30 فیصد حصہ کرایے پر خرچ کرتے ہیں۔
اس تجویز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کرایہ منجمد کرنے سے پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کو فوری ریلیف ملے گا۔ کئی گھرانوں کے لیے کرایوں میں اضافہ آمدن کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رہا ہے، جس کے باعث خوراک، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے گنجائش محدود ہوتی جا رہی ہے۔
تاہم اس تجویز نے رینٹ سٹیبلائزڈ عمارتوں کے مالکان میں بھی سنجیدہ خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ نیویارک شہر کے کرایے کے ہاؤسنگ سٹاک کا تقریباً 41 فیصد حصہ رینٹ سٹیبلائزڈ یونٹس پر مشتمل ہے، اس لیے اس حوالے سے کوئی بھی پالیسی تبدیلی کرایہ داروں اور مالکان دونوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
ہاؤسنگ سیکٹر کے تجزیہ کار کریمل کے مطابق رینٹ سٹیبلائزڈ اپارٹمنٹس کے کرایے منجمد کرنے کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ ان عمارتوں کے مالکان، کمپنیوں اور افراد کی آپریٹنگ آمدن بھی منجمد ہو جائے گی۔ پراپرٹی مالکان کا کہنا ہے کہ اگر کرایے برقرار بھی رہیں تو انشورنس، مرمت، یوٹیلیٹیز، ٹیکسز اور مینٹیننس جیسے اخراجات مسلسل بڑھتے رہتے ہیں۔
ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عمارتوں کی آمدن طویل عرصے تک محدود رہی تو بعض مالکان مرمت اور اپ گریڈیشن پر سرمایہ کاری کم کر سکتے ہیں، جس سے رہائشی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر چھوٹی عمارتوں کے مالکان پرانی پراپرٹیز کو بڑھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کے ساتھ چلانے میں مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔
یہ بحث نیویارک کے پالیسی سازوں کے سامنے ایک مشکل توازن کو نمایاں کرتی ہے: کرایہ داروں کو بے دخلی اور مالی دباؤ سے بچانا، جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا کہ رینٹ سٹیبلائزڈ عمارتیں مالی طور پر پائیدار اور مناسب طور پر برقرار رہیں۔
ممدانی اور ان کے حامیوں کے لیے ترجیح واضح ہے: محنت کش خاندانوں کو ان کے گھروں میں رہنے کا تحفظ فراہم کرنا۔ جبکہ پراپرٹی مالکان کے لیے اصل سوال یہ ہے کہ آیا کرایہ منجمد کرنے کی پالیسی شہر کے سستے رینٹل ہاؤسنگ سٹاک کی طویل مدتی حالت کو کمزور کیے بغیر نافذ کی جا سکتی ہے یا نہیں۔
ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں