تاریخ اشاعت: June 19, 2026 - 5:31 PM
Bank of Spain Sees Limited Financial Risks From Booming Housing Market
سپین کی تیز ہاؤسنگ مارکیٹ سے مالی استحکام کو خطرات نہیں، مرکزی بینک
▫️گھروں کی قیمتوں، فروخت اور مارگیج لینڈنگ میں اضافے کے باوجود پراپرٹی مارکیٹ سے وابستہ خطرات محدود قرار
سپین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ملک کی ہاؤسنگ مارکیٹ تیزی سے پھیل رہی ہے، تاہم ماضی کے پراپرٹی بومز جیسے مالی استحکام کے بڑے خطرات فی الحال سامنے نہیں آئے۔
بینک آف سپین نے اپنی 2025 کی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ پراپرٹی مارکیٹ سے منسلک مالی استحکام کے خطرات اور کمزوریاں ظاہر کرنے والے اشاریے ابھی تک محدود سطح پر موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سپین میں گھروں کی قیمتوں، فروخت اور مارگیج لینڈنگ میں اضافہ جاری ہے، تاہم موجودہ صورت حال کو مالی نظام کے لیے فوری بڑے خطرے کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔
سپین کو ایک جانب سیاحت کے فروغ، جو ملکی معیشت کا اہم ستون ہے، اور دوسری جانب بلند کرایوں اور گھروں کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق عوامی خدشات میں توازن پیدا کرنے کے چیلنج کا سامنا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق گھروں کی کم دستیابی اور استطاعت کے مسائل کی وجہ سے ہوم اونرشپ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ نوجوانوں کے لیے والدین کے گھروں سے الگ رہائش اختیار کرنا بھی تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
بینک آف سپین نے مرکزی حکومت، علاقائی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ رہائشی سپلائی بڑھانے کے لیے مربوط پالیسی اقدامات کریں، تاکہ ملک میں اندازاً 7 لاکھ 50 ہزار گھروں کی کمی کو کم کیا جا سکے۔
افراط زر کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2025 میں گھروں کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 9.7 فیصد اضافہ ہوا، تاہم رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں قیمتیں اب بھی 2007 کی بلند ترین سطح سے 12.2 فیصد کم رہیں، جب سپین کا رئیل سٹیٹ ببل پھٹنے سے پہلے اپنی انتہا پر تھا۔