ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

411 news articles

آذربائیجان کی پراپرٹی مارکیٹ استحکام کی جانب گامزن، باکو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بحال

آذربائیجان کی پراپرٹی مارکیٹ استحکام کی جانب گامزن، باکو رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بحال

▫️قیمتوں میں بہتری اور سرمایہ کاری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث باکو کی ہاؤسنگ مارکیٹ محتاط مرحلے سے نکل کر زیادہ متوازن سطح پر آ گئی

باکو | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
آذربائیجان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جہاں محتاط اور اتار چڑھاؤ کے دور کے بعد باکو کا پراپرٹی سیکٹر زیادہ متوازن مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
مارکیٹ ریسرچ کے مطابق باکو کی ہاؤسنگ مارکیٹ نے بحالی دکھائی، جسے سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی اور قیمتوں کے بہتر رجحانات سے سہارا ملا۔ قیمتوں میں استحکام کے باعث رہائشی سیکٹر زیادہ قابلِ پیش گوئی بن گیا، جبکہ محدود سپلائی اور لوکیشن کی بنیاد پر طلب کے باعث زمین نے اپنی قدر برقرار رکھی۔
رینٹل مارکیٹ بھی نسبتاً مستحکم رہی، جہاں تیز مارکیٹ تبدیلیوں کے بجائے موسمی اتار چڑھاؤ نے زیادہ کردار ادا کیا۔ باکو میں اوسط رہائشی کرایہ تقریباً 905 آذربائیجانی منات رہا، جو طلب کے مستحکم ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔
باکو کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں آفس پراپرٹیز مضبوط کارکردگی دکھانے والے سیگمنٹس میں شامل ہو گئیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آفس پراپرٹی کی قدر میں اضافہ جدید، سہولتوں سے آراستہ اور مرکزی مقامات پر موجود ورک سپیسز کی بڑھتی ہوئی طلب سے منسلک ہے، خاص طور پر کارپوریٹ اور سروس سیکٹر کے کرایہ داروں کی جانب سے۔
غیر رہائشی سیکٹر کو دباؤ کا سامنا رہا، کیونکہ آن لائن سیلز اور صارفین کے بدلتے رویوں نے روایتی دکانوں کی طلب کو متاثر کیا۔ تاہم آفس اور سروس پر مبنی پراپرٹیز سرمایہ کاروں کی دلچسپی حاصل کرتی رہیں، جو فعال اور کاروبار دوست اثاثوں کی جانب طلب میں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔
ریاستی بجٹ میں بڑے پیمانے پر مسماری اور منتقلی کے لیے فنڈنگ کی عدم موجودگی بھی رہائشی کرایوں کے استحکام میں مددگار ثابت ہونے کی توقع ہے۔ مارکیٹ مبصرین کے مطابق اس سے باکو میں کرایوں کے اچانک اضافے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مجموعی طور پر آذربائیجان کی پراپرٹی مارکیٹ زیادہ مستحکم ترقی کے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جہاں رہائشی قیمتیں بحال ہو رہی ہیں، کرائے مستحکم ہیں اور کمرشل طلب آفس اور سروس بیسڈ رئیل اسٹیٹ کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔
سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں