ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

چینی سرمایہ کاروں سے مسعود ٹیکسٹائل ملز کے حصص خریدنے کیلئے اماراتی کمپنی کو منظوری مل گئی

▫️ سی سی پی نے وی لورا گلوبل وینچرز کی حصص کی خریداری کی منظوری دے دی، فیز ون جائزے میں مسابقتی خدشات اور مارکیٹ پر غلبے کا خطرہ نہیں ملا

لاہور | ری نیوز پاکستانکمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی وی لورا گلوبل وینچرز ایف زیڈ سی کو مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

لاہور | ری نیوز پاکستان
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی وی لورا گلوبل وینچرز ایف زیڈ سی کو مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیشن نے یہ فیصلہ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت فیز ون مسابقتی جائزے کے بعد کیا۔

منظور شدہ معاہدے کے تحت اماراتی کمپنی دو چینی اداروں، شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی لمیٹڈ اور ژجیانگ شیناؤ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ سے مسعود ٹیکسٹائل ملز کے حصص خریدے گی۔ حصص کی خریداری شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت عمل میں آئے گی۔

وی لورا گلوبل وینچرز متحدہ عرب امارات کی عجمان فری زون اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنی ہے، جو پاکستان سے باہر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی ہول سیل تجارت اور کمرشل بروکریج کے شعبوں میں سرگرم ہے۔

کمپنی سے منسلک ادارے گلف ٹیکسٹائل سورسنگ ایف زیڈ سی اور زارا ٹیکسٹائل ٹریڈنگ ایف زیڈ سی انٹرنیشنل ٹیکسٹائل سورسنگ اور تجارت، صارفین کی ترقی اور آرڈرز کی کوآرڈینیشن کے شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

مسعود ٹیکسٹائل ملز ایک پاکستانی لسٹڈ کمپنی ہے جو کاٹن اور مصنوعی فائبر کے دھاگے، نِٹڈ اور ڈائڈ فیبرکس جبکہ گارمنٹس کی تیاری اور فروخت سے وابستہ ہے۔

فیز ون جائزے کے دوران سی سی پی نے یہ جانچ کی کہ آیا مجوزہ حصص خریداری سے متعلقہ مارکیٹوں میں مسابقت نمایاں طور پر متاثر ہوسکتی ہے یا کسی کمپنی کی مارکیٹ میں غالب پوزیشن پیدا یا مزید مضبوط ہوسکتی ہے۔

کمیشن کے مطابق وی لورا گلوبل وینچرز کی پاکستان میں انضمام سے قبل کوئی مارکیٹ موجودگی نہیں تھی۔ اس لیے حصص کی خریداری سے مسعود ٹیکسٹائل ملز کی موجودہ پیداوار، مقامی فروخت یا مجموعی مارکیٹ پوزیشن میں نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

سی سی پی نے وی لورا کی بین الاقوامی ٹیکسٹائل ٹریڈنگ سرگرمیوں اور مسعود ٹیکسٹائل ملز کے مینوفیکچرنگ آپریشنز کے درمیان ممکنہ بڑھتے کاروباری تعلق کا بھی جائزہ لیا۔

کمیشن کے مطابق اس تعلق سے مسابقت کے حوالے سے کوئی قابلِ ذکر خدشات سامنے نہیں آئے۔ اسی طرح لین دین سے مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹیں پیدا ہونے یا خریدار کمپنی کی مارکیٹ طاقت میں نمایاں اضافے کا بھی امکان نہیں پایا گیا۔

سی سی پی کی منظوری سے اس لین دین کے مسابقتی قوانین سے متعلق مرحلے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، تاہم حصص کی خریداری دیگر قابلِ اطلاق قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں سے مشروط رہے گی۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں