تاریخ اشاعت: June 20, 2026 - 3:23 PM
Rs4.88 Billion Allocated for Special Economic Zone on Pakistan Steel Mills Land
پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر خصوصی اقتصادی زون کیلئے 4 ارب 88 کروڑ روپے مختص
▫️کراچی انڈسٹریل پارک کیلئے تقریباً 6,400 ایکڑ اراضی مختص، سٹیل ملز اور پارک کو مشترکہ اقتصادی زون کے طور پر تیار کیا جائے گا
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاکستان سٹیل ملز کی زمین پر خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے منصوبے کے لیے 4 ارب 88 کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں۔ بجٹ میں ایک ہزار صنعتی سلائی یونٹس کے منصوبے کے لیے مزید 30 کروڑ روپے بھی رکھے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی تقریباً 6,400 ایکڑ اراضی وفاقی خصوصی اقتصادی زون کے لیے مختص کی جائے گی۔ پاکستان سٹیل ملز اور کراچی انڈسٹریل پارک کو مشترکہ اقتصادی زون کے طور پر ترقی دی جائے گی، جسے کراچی انڈسٹریل پارک، وفاقی خصوصی اقتصادی زون کا نام دیا گیا ہے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1,500 ایکڑ رقبے پر مشتمل کراچی انڈسٹریل پارک میں 500 ایکڑ پر بلاک اے تیار کیا جائے گا۔ یہ پارک پاکستان سٹیل ملز کی اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔