ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

صدر زرداری کا ایف بی آر کو کارپوریٹ ٹیکس پیئر کے حق میں اے ڈی آر سی فیصلہ نافذ کرنے کا حکم

وفاقی ٹیکس محتسب اور ایف بی آر کا مؤقف مسترد، صدر مملکت نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کردی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ایک کارپوریٹ ٹیکس پیئر کے حق میں تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی (اے ڈی آر سی) کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ اس معاملے میں وفاقی ٹیکس محتسب اور ایف بی آر کے مؤقف کو برقرار نہیں رکھا گیا۔
یہ معاملہ وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم نمبر 1499/2026 سے متعلق ہے اور اس میں پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے کیلئے آلات تیار کرنے والی ایک کمپنی شامل ہے۔
متعلقہ کمپنی نے ایف بی آر کی جانب سے اس اے ڈی آر سی کو تحلیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، جو سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے بعد قائم کی گئی تھی۔
ماہر ٹیکس امور خرم شہزاد بٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 23 دسمبر 2025 کو اپنی کارروائی مکمل کرکے ٹیکس پیئر کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت متنازعہ بنیادی ٹیکس واجبات ختم کردیے گئے تھے۔ اس موقع پر چیف ٹیکس آفس اسلام آباد کی متعلقہ ٹیم بھی موجود تھی۔
بعد ازاں سیکرٹری سیلز ٹیکس آپریشنز نے 12 جنوری 2026 کو یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کمیٹی تحلیل کردی کہ معاملے کا فیصلہ مقررہ قانونی مدت میں نہیں کیا گیا۔ تاہم ٹیکس پیئر کو اس اقدام سے قبل نہ نوٹس دیا گیا اور نہ ہی اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع ملا۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے 20 فروری 2026 کے اپنے ابتدائی حکم میں اے ڈی آر سی کے 23 دسمبر کے فیصلے کی قانونی حیثیت پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کا حکم دیا۔ اس کے بجائے ایف بی آر کو نئی اے ڈی آر سی قائم کرنے اور مستقبل کیلئے ادارے کی جانب سے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ٹیکس پیئر نے بعد میں اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دی، تاہم وفاقی ٹیکس محتسب نے 6 اپریل 2026 کو اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ اب صدر مملکت کی ہدایت کے بعد ایف بی آر کو ٹیکس پیئر کے حق میں پہلے سے دیے گئے اے ڈی آر سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
یہ فیصلہ کارپوریٹ ٹیکس تنازعات میں متبادل تنازعات کے حل کے نظام اور ٹیکس دہندگان کے قانونی حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں