ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے نیا ریگولیٹری نظام زیر غور، حکومت نے قانونی فریم ورک پر کام تیز کر دیا

▫️ریرا کے موجودہ قانون، ادارہ جاتی ذمہ داریوں اور ریگولیٹری انتظامات کا جائزہ، ذیلی کمیٹی کو 20 دن میں قانونی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے زیادہ مؤثر، شفاف اور عوام دوست قانونی و ریگولیٹری نظام تشکیل دینے پر کام تیز کر دیا ہے، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی، یعنی ریرا، کے موجودہ قانونی فریم ورک، اس پر عملدرآمد، متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں اور مستقبل کے ریگولیٹری انتظامات کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریرا سے متعلق موجودہ قانون اور نئے قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کیلئے مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے ایسا نظام تشکیل دیا جائے جو خریداروں اور شہریوں کے مفادات اور جائیداد کے حقوق کا تحفظ کرنے کے ساتھ مارکیٹ میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنائے۔
حکومت نے اس مرحلے پر کسی نئے قانون یا حتمی ریگولیٹری ماڈل کی منظوری نہیں دی، بلکہ مختلف قانونی اور انتظامی آپشنز کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون نے ریرا سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
ذیلی کمیٹی میں وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی کو ریرا کے قانونی فریم ورک، ریگولیٹری ڈھانچے اور متعلقہ اداروں کے درمیان ذمہ داریوں کی تقسیم سمیت مختلف آپشنز کا جائزہ لے کر 20 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس پیش رفت کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، ہاؤسنگ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کیلئے اہم اثرات ہو سکتے ہیں، کیونکہ ایک واضح ریگولیٹری نظام مستقبل میں منصوبوں کی منظوری، خریداروں کے حقوق، ڈویلپرز کی ذمہ داریوں، معلومات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے تحفظ اور ریگولیٹری نگرانی کے طریقہ کار کو زیادہ منظم کر سکتا ہے۔
تاہم نئے نظام کی اصل نوعیت اس وقت واضح ہوگی جب ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی اور حکومت یہ فیصلہ کرے گی کہ موجودہ ریرا قانون میں ترامیم کی جائیں، نئے قانون کی ضرورت ہے یا ادارہ جاتی ذمہ داریوں کو نئے انداز میں ترتیب دیا جائے۔
اجلاس میں اسلام آباد کے موجودہ ریگولیٹری اور ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ وفاقی دارالحکومت کو ملک کیلئے ایک بہتر انتظامی نمونہ بنایا جا سکے۔ وزیر قانون نے شہریوں کے جائیداد سے متعلق حقوق، عوامی مفاد اور مؤثر نگرانی کو اصلاحات کے بنیادی مقاصد قرار دیا۔
حکومت نے رئیل اسٹیٹ ریگولیشن کو سستی رہائش اور ہاؤسنگ فنانس کے وسیع تر اہداف سے بھی جوڑا ہے۔ وزیر قانون کے مطابق ایک مؤثر قانونی فریم ورک کم لاگت گھروں کے فروغ، شہریوں کیلئے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی اور محفوظ جائیداد ملکیت میں مدد دے سکتا ہے۔
ایک شفاف اور قابل عمل ریگولیٹری نظام اسلام آباد کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں عوامی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔ خاص طور پر ایسے منصوبوں میں جہاں خریدار تعمیر مکمل ہونے سے پہلے سرمایہ لگاتے ہیں، واضح قانونی ذمہ داریاں اور نگرانی کا مؤثر نظام سرمایہ کاری کے خطرات کم کرنے میں اہم ہو سکتا ہے۔
کارپوریٹ نقطہ نظر سے یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم ہے کہ اسلام آباد میں کام کرنے والی ہاؤسنگ کمپنیوں اور ڈویلپرز کیلئے مستقبل میں ریگولیٹری شرائط، دستاویزی تقاضے اور جوابدہی کے اصول زیادہ واضح یا سخت ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف مؤثر نگرانی اور واضح قواعد قانونی طور پر کام کرنے والے ڈویلپرز کیلئے مارکیٹ میں اعتماد اور سرمایہ کاری کی فضا بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
آئندہ اہم مرحلہ ذیلی کمیٹی کی 20 روز کے اندر آنے والی رپورٹ ہوگی، جس سے یہ واضح ہونے کی توقع ہے کہ حکومت اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے موجودہ ریرا نظام کو کس حد تک تبدیل کرنا چاہتی ہے اور نئے قانونی و ادارہ جاتی ڈھانچے کی سمت کیا ہوگی۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں