ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

امریکی آن لائن پراپرٹی مارکیٹ میں اہم پیش رفت: وفاقی تجارتی کمیشن اور پانچ ریاستوں کا زِلو اور ریڈفن کیساتھ تصفیہ ہوگیا

▫️تصفیے کے تحت ریڈفن کو اپنی آزاد کرایہ داری اشتہاری خدمات دوبارہ شروع کرنا ہوں گی

واشنگٹن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکا میں آن لائن کرایہ داری کی پراپرٹی مارکیٹ میں مسابقت سے متعلق زِلو اور ریڈفن کے درمیان قانونی تنازع اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ امریکی وفاقی تجارتی کمیشن اور پانچ ریاستوں نے دونوں کمپنیوں کے ساتھ ایک تصفیہ کیا ہے، جس کے تحت 2025 میں ہونے والے معاہدے کی ان شرائط کو ختم کیا جائے گا جنہیں حکام نے اپارٹمنٹ کرایہ فہرستوں کے شعبے میں مسابقت محدود کرنے کا باعث قرار دیا تھا۔
امریکی وفاقی تجارتی کمیشن کے مطابق زِلو نے فروری 2025 میں ریڈفن کو 10 کروڑ ڈالر ادا کیے تھے۔ معاہدے کے تحت ریڈفن نے اپنی کثیر رہائشی عمارتوں کے کرایہ داری اشتہارات کا کاروبار بند کرنے، اپنے صارفین کو زِلو کی جانب منتقل کرنے اور زِلو کی فراہم کردہ اپارٹمنٹ فہرستیں اپنی ویب سائٹس پر خصوصی طور پر دکھانے پر اتفاق کیا تھا۔
حکام کا مؤقف تھا کہ اس انتظام کے نتیجے میں امریکا کی آن لائن پراپرٹی فہرستوں کے شعبے میں دونوں بڑی کمپنیوں کے درمیان براہِ راست مسابقت کم ہو گئی تھی۔ ریگولیٹری اداروں نے اس معاہدے کے ممکنہ مسابقتی اثرات کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی آگے بڑھائی۔
تصفیے کے تحت ریڈفن کو اپنی آزاد کرایہ داری اشتہاری خدمات دوبارہ شروع کرنا ہوں گی۔ امریکی وفاقی تجارتی کمیشن کے مطابق حتمی حکم جاری ہونے کے چھ ماہ کے اندر ریڈفن کو اپنی کرایہ داری فہرستوں کا کاروبار دوبارہ فعال کرنا ہوگا اور اس مقصد کے لیے ضروری ٹیکنالوجی، عملہ اور دیگر وسائل میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
نئے معاہدے کے تحت ریڈفن زِلو کی کرایہ داری فہرستیں اپنے پلیٹ فارم پر دکھانا جاری رکھ سکے گا، تاہم اسے جائیداد کے منتظمین اور دیگر اشتہاری صارفین کے ساتھ آزادانہ طور پر معاہدے کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس طرح ریڈفن دوبارہ اپنی فہرستوں اور اشتہاری خدمات کے لیے مارکیٹ میں آزادانہ مقابلہ کر سکے گا۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں