ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، صنعتی بقایاجات پر گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنا غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، صنعتی بقایاجات پر گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنا غیر قانونی قرار دیدیا

▫️عدالت کا درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم، کسی جبری اقدام سے بھی روک دیا

لاہور | ری نیوز پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے صنعتی بجلی کنکشن کے بقایاجات کی وصولی کے لیے کسی صارف کا الگ گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، جس سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صنعتی صارفین کے درمیان واجبات کی وصولی کے طریقہ کار کے حوالے سے اہم قانونی اصول سامنے آیا ہے۔
جسٹس جواد حسن نے وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کے بھائی غازی اختر خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو دو ہفتوں کے اندر سن کر قانون کے مطابق وجوہات پر مبنی فیصلہ کیا جائے۔
عدالت نے حکام کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی جبری اقدام سے روک دیا ہے۔ عدالت کے اس حکم کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ صنعتی کنکشن کے واجبات کی وصولی کے لیے صارف کے الگ گھریلو بجلی کنکشن کو بطور دباؤ یا وصولی کے ذریعے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
کارپوریٹ اور صنعتی شعبے کے لیے یہ فیصلہ اس لحاظ سے اہم قرار دیا جا سکتا ہے کہ متعدد کاروباری اداروں کے پاس صنعتی اور گھریلو نوعیت کے الگ الگ بجلی کنکشن موجود ہوتے ہیں۔ ایسے معاملات میں واجبات کی وصولی کے لیے قانونی طریقہ کار اور ہر کنکشن کی الگ حیثیت اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔
عدالتی فیصلے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے بھی یہ سوال اہم ہوگیا ہے کہ صنعتی صارفین سے واجبات کی وصولی کے دوران قانونی تقاضوں اور صارفین کے الگ الگ کنکشنز کی حیثیت کو کس طرح ملحوظ رکھا جائے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں