ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

امریکی انویسٹمنٹ بینک کا کمرشل رئیل اسٹیٹ کمپنی 41 کروڑ ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ

▫️گولڈمین ساکس سیل اینڈ لیز بیک اور نیٹ لیز کمرشل پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی خرید کر رئیل اسٹیٹ کاروبار بڑھائے گا

امریکی مالیاتی ادارے گولڈمین ساکس نے کمرشل رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اپنا کاروبار بڑھانے کیلئے LCN Capital Partners کو 41 کروڑ ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
LCN Capital Partners ایسی کمرشل پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کرتی ہے جن میں بڑی کمپنیاں اپنی عمارتیں سرمایہ کار کو فروخت کرنے کے بعد انہیں طویل مدت کیلئے دوبارہ کرائے پر حاصل کر لیتی ہیں۔
اس طریقے کو سیل اینڈ لیز بیک کہا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے کسی کمپنی کو اپنی پراپرٹی فروخت کر کے سرمایہ حاصل ہو جاتا ہے لیکن وہ اسی عمارت میں کرایہ دار کے طور پر اپنا کاروبار جاری رکھ سکتی ہے۔
'ایل سی این' نیٹ لیز پراپرٹیز میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے، جہاں کرایہ دار کرائے کے ساتھ پراپرٹی سے متعلق کئی دوسرے اخراجات بھی برداشت کرتا ہے۔
گولڈمین ساکس کیلئے یہ خریداری کمرشل رئیل اسٹیٹ میں طویل مدت کیلئے کرایہ دینے والی پراپرٹیز میں اپنا کاروبار بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔
'ایل سی این کیپیٹل' کا بڑی کمپنیوں کی کمرشل پراپرٹیز خریدنے اور ان کا انتظام چلانے کا تجربہ گولڈمین ساکس کے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کاروبار کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔
41 کروڑ ڈالر تک مالیت کا یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی کمرشل رئیل اسٹیٹ کے بعض شعبے دباؤ کا شکار ہیں، لیکن طویل مدت کا کرایہ دینے والی مخصوص پراپرٹیز میں بڑے سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار ہے۔
اس خریداری کے بعد گولڈمین ساکس کی آمدنی دینے والی کمرشل پراپرٹیز میں موجودگی مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں