ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

برطانیہ کی لاجسٹکس مارکیٹ میں ایسٹ مڈلینڈز سرفہرست، قومی سرگرمی کا 38 فیصد حصہ حاصل کر لیا

برطانیہ کی لاجسٹکس مارکیٹ میں ایسٹ مڈلینڈز سرفہرست، قومی سرگرمی کا 38 فیصد حصہ حاصل کر لیا

2026 کی پہلی ششماہی میں خطے میں 58 لاکھ مربع فٹ گودام اور لاجسٹکس جگہ استعمال میں لی گئی، سالانہ بنیاد پر سرگرمی میں 137 فیصد اضافہ

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ کا ایسٹ مڈلینڈز خطہ 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی لاجسٹکس اور بڑے گوداموں کی مارکیٹ کا سب سے فعال علاقہ بن گیا، جہاں قومی سطح پر استعمال میں لی جانے والی مجموعی لاجسٹکس جگہ کا 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ مشاورتی ادارے سیولز کے مطابق جنوری سے جون 2026 کے دوران ایسٹ مڈلینڈز میں 23 مختلف عمارتوں اور گوداموں پر مشتمل تقریباً 58 لاکھ مربع فٹ جگہ کمپنیوں نے لیز پر لی یا اپنے استعمال کے لیے حاصل کی۔ یہ حجم گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 137 فیصد زیادہ اور کورونا وبا سے قبل 2015 سے 2019 کے اوسط اوسط سے 141 فیصد زیادہ رہا۔

ایسٹ مڈلینڈز میں سرگرمی کا نمایاں حصہ ظاہر کرتا ہے کہ تقسیم، آن لائن تجارت، ذخیرہ کاری اور سامان کی ترسیل سے وابستہ کمپنیاں اس خطے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسٹ مڈلینڈز میں اس وقت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ مربع فٹ دستیاب لاجسٹکس جگہ 49 عمارتوں میں موجود ہے۔ یہ دستیابی گزشتہ 12 ماہ کے دوران 30 فیصد کم ہوئی، جبکہ خالی جگہوں کی شرح 3.37 فیصد پوائنٹس کمی کے بعد 7.51 فیصد رہ گئی ہے۔ موجودہ طلب کی رفتار کو دیکھتے ہوئے خطے میں صرف تقریباً 1.24 سال کی ضروریات پوری کرنے کے برابر دستیاب جگہ باقی رہ گئی

مزید تقریباً 13 لاکھ مربع فٹ موجودہ جگہ کے معاہدے زیر غور ہیں، جس سے آئندہ مہینوں میں اعلیٰ معیار کے گوداموں کی دستیابی مزید محدود ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں نئی تعمیرات، کرایوں اور لاجسٹکس پراپرٹی میں سرمایہ کاری کو تقویت مل سکتی ہے۔

اعداد و شمار سے جدید اور اعلیٰ معیار کی عمارتوں کی بڑھتی طلب بھی سامنے آئی ہے۔ پہلی ششماہی کے دوران استعمال میں لی گئی مجموعی جگہ کا 73 فیصد گریڈ اے معیار کی عمارتوں پر مشتمل تھا، جن میں جدید سہولیات، توانائی کی بہتر کارکردگی اور ماحول دوست خصوصیات شامل ہوتی

سیولز کے مطابق ایسٹ مڈلینڈز کا مرکزی محل وقوع، اہم شاہراہوں تک رسائی اور برطانیہ کے بڑے آبادیاتی مراکز کو سامان کی تیز تر ترسیل کی صلاحیت اسے کمپنیوں کے لیے اہم لاجسٹکس مرکز بناتی ہے۔ تاہم محدود گریڈ اے جگہ اور کم ہوتی تعمیراتی پائپ لائن مستقبل میں رسد کی کمی پیدا کر سکتی ہے۔

برطانیہ کی مجموعی صنعتی اور لاجسٹکس مارکیٹ نے بھی 2026 کی پہلی ششماہی میں مضبوط کارکردگی دکھائی۔ جے ایل ایل کے مطابق ملک میں بڑے گوداموں کا ٹیک اپ ایک کروڑ 29 لاکھ مربع فٹ رہا، جبکہ اعلیٰ معیار کی محدود دستیابی کے باعث جون تک چھ ماہ میں اہم لاجسٹکس مقامات کے کرایوں میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں