ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

معروف جرمن ڈوئچے بینک نے لندن کے معروف کاروباری علاقے میں پانچ فلورز 15 سال کیلئے لیز پر لے لئے

▫️بینک لندن میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرے گا، 10 اپر بینک سٹریٹ سے مختلف شعبوں کے ملازمین نئی عمارت میں منتقل کئے جائیں گے

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
جرمنی کے بڑے مالیاتی ادارے ڈوئچے بینک نے لندن کے معروف کاروباری علاقے کینری وارف میں واقع YY London عمارت کے پانچ فلورز 15 سال کیلئے لیز پر لے لئے ہیں۔ یہ معاہدہ لندن کی کمرشل پراپرٹی مارکیٹ میں حالیہ عرصے کے اہم دفتری معاہدوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یہ معاہدہ عمارت کے مالکان اوک ٹری کیپیٹل مینجمنٹ اور کواڈرینٹ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ YY London تقریباً 4 لاکھ 15 ہزار مربع فٹ پر مشتمل جدید دفتری عمارت ہے جو کینری وارف میں 30 ساؤتھ کالونیڈ پر واقع ہے۔
پراپرٹی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ڈوئچے بینک اس عمارت میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار مربع فٹ دفتری جگہ لے رہا ہے۔ بینک پانچ فلورز استعمال کرے گا اور اس معاہدے کے بعد وہ YY London کے بڑے کرایہ داروں میں شامل ہوجائے گا۔
یہ فیصلہ ڈوئچے بینک کے لندن میں دفتری نظام کو نئی ترتیب دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ بینک اس وقت کینری وارف میں 10 اپر بینک سٹریٹ پر بھی دفاتر استعمال کر رہا ہے، جہاں اس کی موجودہ لیز 2028 میں ختم ہونے والی ہے۔ منصوبے کے تحت انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور آپریشنز سے متعلق مختلف ٹیموں کو YY London منتقل کیا جائے گا۔
تاہم ڈوئچے بینک کا برطانیہ میں مرکزی ہیڈکوارٹر 21 مورفیلڈز، سٹی آف لندن میں ہی رہے گا۔ اس لئے کینری وارف کا نیا دفتر بینک کے موجودہ ہیڈکوارٹر کی جگہ نہیں لے گا بلکہ لندن میں اس کی مجموعی دفتری موجودگی کو مضبوط کرے گا۔
YY London کو اوک ٹری کیپیٹل مینجمنٹ اور کواڈرینٹ نے 2019 میں خریدا تھا، جس کے بعد عمارت کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو اور جدید سہولیات کی فراہمی کا کام کیا گیا۔ یہ کام 2023 میں مکمل ہوا۔ عمارت میں کھلی چھتیں، دفتری بالکونیاں، جدید سمارٹ نظام اور ماحول دوست سہولیات شامل کی گئی ہیں۔
معروف مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی ریوولٹ بھی YY London کی بڑی کرایہ دار ہے اور اس کا عالمی ہیڈکوارٹر اسی عمارت میں قائم ہے۔ ڈوئچے بینک کی آمد سے عمارت میں دفتری جگہ کا استعمال مزید بڑھ جائے گا اور کینری وارف میں YY London کی اہمیت بھی مضبوط ہوگی۔
یہ معاہدہ کینری وارف کی مجموعی کمرشل پراپرٹی مارکیٹ کیلئے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے، جہاں گزشتہ چند برسوں کے دوران بعض بڑی کمپنیوں کی منتقلی اور دفتری کام کے بدلتے انداز کے باعث دباؤ دیکھا گیا تھا
ڈوئچے بینک کا 15 سال کیلئے اتنی بڑی دفتری جگہ حاصل کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جدید اور معیاری دفاتر کیلئے کینری وارف میں بڑی کمپنیوں کی دلچسپی برقرار ہے اور علاقے کی کمرشل پراپرٹی مارکیٹ میں اعتماد دوبارہ مضبوط ہو رہا ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں