ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

چینی کنسورشیم پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے تیار

▫️پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جائیدادوں کے انتظام کو علیحدہ کمپنی کے ذریعے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ماڈل کے تحت چلانے کی منظوری بھی دیدی گئی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چینی سٹریٹجک شیئر ہولڈرز نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں اپنی طویل المدتی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ملک کے مالیاتی شعبے، سرمایہ کاری ماحول اور مارکیٹ انفراسٹرکچر کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چینی کنسورشیم، جس میں چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج، شنگھائی سٹاک ایکسچینج اور شینژن سٹاک ایکسچینج شامل ہیں، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ میں اپنی شیئر ہولڈنگ بڑھانے کے لیے اضافی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس حوالے سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اہم ریگولیٹری منظوریوں کا اجرا کر دیا ہے، جس سے طویل عرصے سے زیر التوا رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
یہ پیش رفت چینی کنسورشیم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی، نئی مالیاتی مصنوعات، سرمایہ کاری کے فروغ، جدید ٹریڈنگ اور سیٹلمنٹ نظام، مارکیٹ سرویلنس اور سرمایہ کاروں کی رسائی بڑھانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت چائنا فنانشل فیوچرز ایکسچینج کے چیف نمائندے یو ہانگ نے کی، جبکہ لو فینگسن اور ژانگ شیاؤفینگ سمیت دیگر سینئر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ چینی وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی اور کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنسورشیم پاکستان کی مالیاتی منڈی کی ترقی میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
اجلاس میں سرحد پار ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے اجرا پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے ذریعے پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کی مارکیٹس تک رسائی دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے سرمایہ کاری کے بہاؤ، مارکیٹ لیکویڈیٹی اور دونوں ممالک کے مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اہم فیصلے کے تحت پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پراپرٹی مینجمنٹ فنکشن کو ایک علیحدہ کمپنی میں منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ یہ کمپنی سٹاک ایکسچینج کی جائیدادوں کا انتظام رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ماڈل کے تحت کرے گی، جس سے پی ایس ایکس کو اپنی بنیادی کاروباری سرگرمیوں، مارکیٹ ڈویلپمنٹ، نئی مصنوعات کے اجرا اور سٹریٹجک گروتھ پر زیادہ توجہ دینے کا موقع ملے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں غیر ملکی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مالیاتی ڈھانچے، رئیل اسٹیٹ اثاثوں کے بہتر استعمال اور پاک چین سرمایہ کاری تعاون کے نئے مرحلے کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں