ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

1 news article

ریکوڈک کمپنی کا 112 ارب برج لون ایم ایل تھری منصوبے  پر خرچ ہو گا

▫️پلاننگ کمیشن نے قرض کی یکمشت ادائیگی، سکیورٹی اخراجات اور منصوبے کی مالی پائیداری پر سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان ریلوے کے 996 کلومیٹر طویل مین لائن تھری منصوبے کی بحالی کے لیے ریکوڈک مائننگ کمپنی سے 390 ملین ڈالر، یعنی 112 ارب روپے سے زائد کا برج لون حاصل کیا جائے گا، تاہم پلاننگ کمیشن نے منصوبے کی فنانسنگ اور سکیورٹی انتظامات پر اہم اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔
یہ منصوبہ روہڑی سے سبی، کوئٹہ اور کوہ تفتان کے راستے ایرانی سرحد تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن سے متعلق ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 278.62 ارب روپے بتائی گئی ہے، جبکہ اسے روایتی پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے بجائے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے برج لون سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ قرض وفاقی حکومت کو جون 2028 تک ایک ہی قسط میں واپس کرنا ہوگا۔ پلاننگ کمیشن نے اس “بلٹ ری پیمنٹ” ساخت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے وفاقی حکومت پر مالی دباؤ اور ادائیگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
پلاننگ کمیشن نے سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس سے قبل اپنے جائزے میں منصوبے کے سکیورٹی اخراجات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ منصوبے میں تعمیراتی مرحلے کے دوران سکیورٹی کے لیے 46.38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کل لاگت کا تقریباً 17 فیصد بنتے ہیں۔
کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ سکیورٹی کی فراہمی ترقیاتی سرگرمی نہیں، اس لیے اسے ترقیاتی لاگت کا حصہ بنانے پر وضاحت ضروری ہے۔ کمیشن نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے مشاورت کی گئی ہے اور کیا مقامی پولیس یا صوبائی انتظامیہ کو اس عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
پلاننگ کمیشن نے منصوبے کی تکمیل کے بعد ریلوے کوریڈور کی مستقل سکیورٹی کے انتظامات پر بھی وضاحت طلب کی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اس روٹ کے بعض حصوں پر حالیہ سکیورٹی واقعات اور عسکریت پسند حملوں کے باعث خدشات موجود ہیں۔
منصوبے پر عملدرآمد کے لیے سات سالہ مدت رکھی گئی ہے، تاہم پہلے سال کے لیے صرف 25.87 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کل لاگت کا تقریباً 9 فیصد ہے۔ کمیشن کے مطابق اگر فنڈز بروقت دستیاب نہ ہوئے تو منصوبہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے اور لاگت میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
حکام کے مطابق ایم ایل تھری کی بحالی ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے سے منسلک معدنی پیداوار کی نقل و حمل کے لیے اہم ہے۔ موجودہ ریلوے انفراسٹرکچر کمزور حالت میں ہے، جبکہ ٹرینوں کی رفتار کئی حصوں پر انتہائی محدود ہو چکی ہے۔
منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ایم ایل تھری کی اپ گریڈیشن سے معدنی برآمدات، علاقائی رابطوں، ایران اور ترکی کے ساتھ ریل کنیکٹیویٹی اور گوادر پورٹ تک رسائی میں بہتری آ سکتی ہے، تاہم پلاننگ کمیشن کے اعتراضات نے اس بڑے منصوبے کی مالی ساخت، سکیورٹی لاگت اور عملدرآمدی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں