تاریخ اشاعت: July 28, 2026 - 10:50 AM
PHA Lahore MD Visits Jilani Park, Reviews Public Facilities
ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کا جیلانی پارک کا دورہ، مختلف سہولیات کا جائزہ لیا
شہریوں کو معیاری، محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی اولین ترجیح ہے: زاہد پرویز وڑائچ
مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور زاہد پرویز وڑائچ نے جیلانی پارک کا دورہ کیا اور پارک میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم ڈی نے بونسائی گارڈن، جھیل، جم، جاگنگ ٹریک اور مرکزی گیٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پارک میں موجود دیگر شہری سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر وقار رحمان نے پارک کے انتظامات اور جاری اقدامات کے حوالے سے ایم ڈی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی زاہد پرویز وڑائچ نے پارک میں صفائی، ہارٹی کلچر اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جیلانی پارک کو لاہور کا مثالی تفریحی مرکز بنانے کے لیے تمام متعلقہ امور پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔