تاریخ اشاعت: July 29, 2026 - 12:38 PM
Operations carried out in Gulberg, Faisal Town, Gulshan Ravi, Canal Road, Poonch Road, Mustafa Town and Azam Garden
لاہور میں غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا آپریشن، 105 املاک سیل
▫️کارروائیاں گلبرگ، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی، کینال روڈ، پونچھ روڈ، مصطفی ٹاؤن اور اعظم گارڈن میں کی گئیں
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے 105 املاک سیل کر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی، کینال روڈ، پونچھ روڈ، مصطفی ٹاؤن اور اعظم گارڈن میں کارروائیاں کیں۔
حکام کے مطابق گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل استعمال پر 31 املاک سیل کی گئیں، جبکہ گلشن راوی، کینال روڈ اور پونچھ روڈ پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 53 املاک سربمہر کی گئیں۔
اسی طرح ریکوری آپریشن کے دوران مصطفیٰ ٹاؤن اور اعظم گارڈن میں 21 املاک کو سیل کر دیا گیا۔
سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بیکریاں، بیوٹی سیلون، ہارڈویئر اور ماربل سٹورز، بلڈنگ میٹریل کی دکانیں، کیفے، ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس، فارمیسیز، گروسری اور الیکٹرک سٹورز، اسٹیٹ آفس، کلینکس، آٹو ورکشاپس، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔
یہ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی نگرانی میں کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی