تاریخ اشاعت: April 25, 2026 - 2:40 PM
LDA Announces Second Auction of the Year, Prime Commercial Plots in Key Areas Included
ایل ڈی اے کی طرف سے رواں برس کی دوسری نیلامِی کا اعلان، اہم علاقوں کے قیمتی کمرشل پلاٹ فہرست میں شامل
▫️نیلامی 19 مئی کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہوگی، مختلف مقامات کے کرایہ داری حقوق بھی نیلام کیے جائیں گے
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے سال 2026 کی دوسرے نیلامِ عام کا اعلان کر دیا ہے، جو 19 مئی کو صبح 10 بجے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔ یہ نیلامی ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کے لیے متنوع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ایل ڈی اے کے مطابق نیلامِ عام میں شہر کے اہم علاقوں میں واقع کمرشل پلاٹس پیش کیے جائیں گے، جن میں جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن، ایل ڈی اے ایونیو ون، علامہ اقبال ٹاؤن اور تاج پورہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سبزہ زار، مصطفی ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، قائداعظم ٹاؤن اور تیزاب مارکیٹ میں واقع کمرشل پلاٹس بھی نیلامی کا حصہ ہوں گے۔
نیلامی میں جوہر ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی، ایل ڈی اے انکلیو موہلنوال، جوبلی ٹاؤن اور تاج پورہ کے رہائشی پلاٹس بھی سرمایہ کاروں کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق نیلامِ عام میں نہ صرف سرکاری بلکہ نجی ہاؤسنگ سکیموں میں واقع پبلک یوٹیلٹی سائٹس بھی فروخت کی جائیں گی، جبکہ مختلف مقامات پر ایجوکیشن اور ہیلتھ سائٹس، پٹرول پمپ اور مارکی سائٹس کے کرایہ داری حقوق بھی نیلام کیے جائیں گے۔
مزید برآں پارکنگ، سپورٹس سائٹس اور کمرشل عمارتوں کے کرایہ داری حقوق بھی اس نیلامی کا حصہ ہوں گے۔ خاص طور پر ایل ڈی اے سٹی میں واقع پٹرول پمپ سائٹ اور ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن میں موجود مارکی سائٹس کے حقوق کرایہ داری سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بننے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق ایل ڈی اے کی یہ نیلامی شہر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گی اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرگرمی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔