ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

851 news articles

ایل ڈی اے کا ریلوے اسٹیشن، داتا دربار اور بھاٹی چوک منصوبوں پر کام تیز، انڈر پاس 55 فیصد مکمل

ایل ڈی اے کا ریلوے اسٹیشن، داتا دربار اور بھاٹی چوک منصوبوں پر کام تیز، انڈر پاس 55 فیصد مکمل

▫️وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد اور ڈی جی طاہر فاروق کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، متعلقہ افسران کی بریفنگ

لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستان
وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ لاہور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن، مصری شاہ، شاد باغ، داتا دربار اور بھاٹی چوک سمیت مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
حکام کو بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے اطراف ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا ڈویلپ کیا جا رہا ہے جبکہ گرینری اور فنشنگ ورک بھی جاری ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا میں رنگا رنگ ڈانسنگ فاؤنٹین بھی نصب کیا جائے گا تاکہ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن سے سرکلر روڈ تک املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے وال، ایک موریہ اور دو موریہ پل کی بیوٹیفکیشن پر بھی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا بھی جائزہ لیا۔ بریفنگ کے مطابق بھاٹی چوک انڈر پاس کا مجموعی طور پر 55 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریمپ ون کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ریمپ ٹو پر کھدائی کا کام جاری ہے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کو مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
داتا دربار توسیعی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام پہلوؤں پر ترقیاتی کام بیک وقت جاری ہیں۔ پیڈسٹرین انڈر پاس پر ٹائل ورک اور فنشنگ کام کیے جا رہے ہیں جبکہ داتا دربار کے پیازہ، املاک کے فساڈ اور پارکنگ ایریا پر بھی فنشنگ کے کام جاری ہیں۔
بعد ازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے مصری شاہ اور شاد باغ کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ حکام کے مطابق ایل ڈی اے مصری شاہ کے مختلف علاقوں میں اربن ری جنریشن کے تحت ترقیاتی کام کر رہا ہے۔
میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے نے شاد باغ ٹوکے والا چوک پر سڑک کی ری ماڈلنگ کے مجوزہ پلان کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو شہری سہولت، ٹریفک روانی اور منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں