تاریخ اشاعت: May 18, 2026 - 12:03 PM
Land Use And Public Infrastructure Projects Reviewed In Kasur
قصور میں اراضی کے استعمال اور شہری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
▫️ ڈپٹی کمشنر کی شفاف ترقیاتی کام، مؤثر لینڈ مینجمنٹ اور بروقت تکمیل کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری اراضی کے استعمال، شہری ترقی اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں عوامی اراضی کے مؤثر استعمال، شہری مقامات کی بہتری اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران عوامی پارکس، روڈ کوریڈورز، گرین بیلٹس، شجرکاری زونز، ڈرینیج انفراسٹرکچر اور شہری ترقی کے لیے مختص اراضی سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ منیر شہید کالونی، چونیاں اور مصطفی آباد سمیت مختلف علاقوں میں شہری سہولیات کی بہتری اور انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکس کی بحالی، سڑکوں کی بہتری، گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی کاموں میں لینڈ پلاننگ کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔