تاریخ اشاعت: May 5, 2026 - 2:14 PM
Lahore Moves Ahead with Construction of Modern Convention Centre
لاہور میں جدید کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لیے کارروائی شروع
▫️دو لاکھ 48 ہزار 424 اسکوائر فٹ رقبے پر منصوبہ تعمیر کیا جائے گا، لاگت کا تخمینہ 4 ارب 87 کروڑ روپے مقرر
لاہور میں جدید طرز کے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لیے باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے شہر میں بڑے پیمانے پر تقریبات، نمائشوں، کانفرنسز اور سرکاری و نجی ایونٹس کے انعقاد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق مجوزہ کنونشن سینٹر دو لاکھ 48 ہزار 424 اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کے لیے 4 ارب 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے کا مقصد لاہور میں جدید ایونٹ انفراسٹرکچر کو فروغ دینا اور شہر کو بڑے قومی و بین الاقوامی اجتماعات کے لیے مزید موزوں بنانا ہے۔
مجاز اتھارٹی نے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کنسٹرکشن کنٹریکٹرز سے 4 جون تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں اور ضروری مراحل کی تکمیل کے بعد تعمیراتی کام جولائی یا اگست میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔