ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

852 news articles

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پراپرٹی ٹیکس بلز پر عملدرآمد معطل کر دیا، ٹیکس دہندگان کو عبوری ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پراپرٹی ٹیکس بلز پر عملدرآمد معطل کر دیا، ٹیکس دہندگان کو عبوری ریلیف مل گیا

▫️نوٹیفکیشن اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کی دفعہ 3 کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا: درخواست گزاروں کا موقف

اسلام آباد: [ری نیوز پاکستان]
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس سے ان ٹیکس دہندگان کو عبوری ریلیف مل گیا ہے جنہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی جانب سے عائد کردہ ٹیکس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔
یہ حکم اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے ایک آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت کے دوران جاری کیا۔ درخواست محمد منیر احمد چوہدری اور احمد حسن رانا کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جبکہ احمد حسن رانا نے درخواست گزار نمبر 1 کے وکیل کی حیثیت سے بھی عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیے۔
درخواست میں 14 مارچ 2024 کو جاری کیے گئے گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ 24 اپریل 2026 کو جاری ہونے والے 8 لاکھ 46 ہزار 398 روپے کے پراپرٹی ٹیکس بل کو بھی چیلنج کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ اسلام آباد کے ان متعدد پراپرٹی مالکان کے لیے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت اختیار کر سکتا ہے جنہیں اسی نوعیت کے ٹیکس مطالبات موصول ہوئے ہیں۔
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ متنازع نوٹیفکیشن کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 اور اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کی دفعات کے خلاف ہے۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو 2015 کے ایکٹ کی دفعہ 89(1) کے تحت جائیدادوں کی سالانہ کرایہ جاتی مالیت پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوٹیفکیشن منتخب بلدیاتی حکومت کے بجائے ایک ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جاری کیا گیا، جو مقامی ٹیکس نظام کے قانونی ڈھانچے سے مطابقت نہیں رکھتا۔
درخواست کے مطابق ٹیکس کے مطالبات من مانے، غیر قانونی اور مناسب تخمینے کے بغیر جاری کیے گئے، جبکہ ٹیکس دہندگان کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ درخواست گزاروں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ نوٹیفکیشن اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کی دفعہ 3 کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ واضح قانونی اختیار اور مناسب طریقہ کار کے بغیر محض ایک عمومی نوٹیفکیشن کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔
ابتدائی دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے عبوری ریلیف کے لیے بادی النظر میں مقدمہ بنا دیا ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے قانونی سوالات تفصیلی جائزے کے متقاضی ہیں اور سہولت کا توازن متاثرہ ٹیکس دہندگان کو عارضی تحفظ فراہم کرنے کے حق میں ہے۔
عدالت نے متنازع پراپرٹی ٹیکس بلز پر عمل درآمد اور وصولی آئندہ سماعت تک معطل کر دی۔ اس کے ساتھ ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، اس کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وفاقی حکومت کو داخلہ اور کابینہ ڈویژنز کے سیکریٹریز کے ذریعے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا۔
مقدمے کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت کے مزید احکامات تک اسلام آباد میں ایسے پراپرٹی مالکان، جنہیں اسی نوعیت کے ٹیکس بلز موصول ہوئے ہیں، ادائیگی کے پابند نہیں ہوں گے، جبکہ ٹیکس نظام کی قانونی حیثیت کا عدالتی جائزہ جاری رہے
مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

▫️ اہم شاہراہ منصوبے سے این فائیو اور ایم ون کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر مجموعی طور پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

لاہور ٹیکنالوجی پارک میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی، ایل ڈی اے کا اعلان

▫️ ایل ڈی اے سٹی کے پائن ایکسس اور پائن ایگزیکٹو منصوبوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 10 دسمبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کی تیاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب واقع لاہور ٹیکنالوجی پارک کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 3 دسمبر 2026 کو ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں