ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

5 news articles

گرین انکلیو ون کے الاٹیز کی  وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات ، 17 سال تاخیر کے شکار منصوبے کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ

گرین انکلیو ون کے الاٹیز کی وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات ، 17 سال تاخیر کے شکار منصوبے کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ

▫️وفاقی وزیر کی جلد ترقیاتی کام شروع کرنے کی یقین دہانی، منصوبے کی خود نگرانی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: [ری نیوز پاکستان] فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے تحت اسلام آباد بہاری کہو میں منظور شدہ گرین انکلیو ون ہاؤسنگ سکیم کے الاٹیز نے اپنے اس رہائشی پراجیکٹ کے 17 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود...

اسلام آباد: [ری نیوز پاکستان]
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے تحت اسلام آباد بہاری کہو میں منظور شدہ گرین انکلیو ون ہاؤسنگ سکیم کے الاٹیز نے اپنے اس رہائشی پراجیکٹ کے 17 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
اس سلسلے میں چوہدری امجد علی کی سربراہی میں الاٹیز کے ایک وفد نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی اور منصوبے میں غیر ضروری اور طویل تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام ادائیگیاں مکمل کرنے کے باوجود انہیں تاحال اپنے الاٹ شدہ پلاٹس کا قبضہ نہیں دیا گیا۔
وفد نے ملاقات کے دوران منصوبے سے متعلق انتظامی اور ترقیاتی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت اور پیش رفت تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل تاخیر کے باعث کئی خاندان شدید بے یقینی کا شکار ہیں جو برسوں سے اپنے گھروں کی تعمیر کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ گرین انکلیو ون پر ترقیاتی کام جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ سیکریٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود منصوبے کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں اور ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
چوہدری امجد علی نے الاٹیز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایف جی ای ایچ اے میں انتظامی مسائل کی بھی نشاندہی کی اور وزارت سے مطالبہ کیا کہ مؤثر نگرانی اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید تاخیر سے بچا جا سکے۔
میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں خود منصوبے کے مقام کا دورہ کریں گے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے۔
الاٹیز نے مطالبہ کیا کہ منصوبے کو شفاف اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ 17 سال سے منتظر خاندانوں کو پلاٹس کا قبضہ مل سکے اور وہ اپنے گھروں کی تعمیر شروع کر سکیں۔
نتھیا گلی بازار میں تجاوزات کی نشاندہی، گرینڈ آپریشن سے قبل غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے گئے

نتھیا گلی بازار میں تجاوزات کی نشاندہی، گرینڈ آپریشن سے قبل غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے گئے

▫️ خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن متوقع

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے نتھیا گلی بازار اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی نشاندہی کرکے غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے ہیں۔

کراچی میں ایس بی سی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں، متعدد عمارتیں مسمار اور سیل

کراچی میں ایس بی سی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں، متعدد عمارتیں مسمار اور سیل

▫️ چنیسر ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری، متعدد رہائشی و تجارتی عمارتوں کے خلاف کارروائی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد غیر مجاز تعمیراتی ڈھانچے مسمار اور کئی رہائشی و تجارتی عمارتیں سیل کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ڈویژن کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی جامع جانچ پڑتال کا حکم

خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ڈویژن کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی جامع جانچ پڑتال کا حکم

▫️ پانچ اضلاع میں ہاؤسنگ اسکیموں کی قانونی منظوری، تعمیراتی نقشوں، تعمیراتی معیار اور بنیادی شہری سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ڈویژن کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی جامع جانچ پڑتال کا حکمپانچ اضلاع میں ہاؤسنگ اسکیموں کی قانونی منظوری، تعمیراتی نقشوں، تعمیراتی معیار اور بنیادی شہری سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گاپشاور | ری نیوز خیبرپختونخوا سٹ...

سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز ہاؤسنگ اسکیم کو مبینہ غیر قانونی ترقیاتی کاموں پر شوکاز نوٹس جاری

سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز ہاؤسنگ اسکیم کو مبینہ غیر قانونی ترقیاتی کاموں پر شوکاز نوٹس جاری

▫️ لہتراڑ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ منصوبے پر منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور این او سی کے بغیر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فور میں لہتراڑ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ اسکیم مارگلہ ہلز کو مبینہ غیر قانونی ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

فیصل آباد کے سرسید ٹاؤن میں غیر قانونی تجارتی استعمال پر ایف ڈی اے نے چار پلاٹ سیل کردیے

فیصل آباد کے سرسید ٹاؤن میں غیر قانونی تجارتی استعمال پر ایف ڈی اے نے چار پلاٹ سیل کردیے

▫️ منظوری کے بغیر رہائشی جائیدادوں کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر کارروائی، مالکان کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے سرسید ٹاؤن کے بلاک ای میں رہائشی جائیدادوں کے غیر قانونی تجارتی استعمال پر چار پلاٹ سیل کردیے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں