تاریخ اشاعت: April 18, 2026 - 9:40 AM
Good news for Lahore journalists: Scrutiny of Journalist Colony Phase II in final stages
لاہور کے صحافیوں کیلئے بڑی خوشخبری، صحافی کالونی فیز ٹو کی سکروٹنی آخری مراحل میں
▫️مئی تک الاٹمنٹ لیٹرز جاری ہونے کا امکان، سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی
لاہور : ری نیوز پاکستان لاہور کے صحافیوں کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صحافی کالونی فیز ٹو کی سکروٹنی کا عمل تیزی سے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرت...
لاہور کے صحافیوں کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صحافی کالونی فیز ٹو کی سکروٹنی کا عمل تیزی سے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیز ٹو کی سکروٹنی کا عمل بھرپور رفتار سے جاری ہے اور اس ماہ کے اختتام تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سکروٹنی مکمل ہوتے ہی الاٹمنٹ لیٹرز کے اجرا کا مرحلہ فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا، جبکہ قوی امید ہے کہ آئندہ ماہ مئی تک اہل صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کر دیے جائیں گے۔
طاہر رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور صحافی کالونی فیز ٹو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف صحافی برادری کو رہائشی سہولت میسر آئے گی بلکہ ان کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی ممکن ہو سکے گی۔