تاریخ اشاعت: July 8, 2026 - 2:53 PM
Etihad Town Launches LDA Approved Phase IV in Lahore, Strengthening Its Footprint with Ninth Project Nationwide
اتحاد ٹاؤن فیز IV کا لاہور میں باضابطہ آغاز، ملک بھر میں منصوبوں کی تعداد 9 ہوگئی
▫️چناب روڈ پر شاہانہ لیونگ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ایل ڈی اے سے مکمل منظور شدہ منصوبہ اتحاد ٹاؤن فیز II اور III سے براہِ راست منسلک ہوگا
پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے کے معروف برانڈ اتحاد ٹاؤن نے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شانہانہ لیونگ کے اشتراک سے اپنے نئے رہائشی منصوبے اتحاد ٹاؤن فیز IV کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ منصوبہ ملک بھر میں اتحاد ٹاؤن کا نواں جبکہ لاہور میں پانچواں منصوبہ ہے۔
تقریب میں سٹریٹجک سیلز پارٹنرز، سرمایہ کاروں، صارفین، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی معروف اداکار میکال ذوالفقار اور واسع چوہدری نے کی۔
چناب روڈ پر واقع اتحاد ٹاؤن فیز IV کو ایل ڈی اے سے 100 فیصد منظوری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ منصوبہ لاہور کی چار اہم شاہراہوں سے منسلک ہے جبکہ اتحاد ٹاؤن فیز II اور فیز III سے براہِ راست منسلک ہے، جس سے ایک مربوط، جدید اور سہولت سے بھرپور رہائشی کمیونٹی تشکیل پائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق اتحاد ٹاؤن کی مسلسل ترقی چیئرمین چوہدری منیر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز چوہدری راحیل منیر، چوہدری فیصل منیر اور چوہدری سہیل منیر کی سٹریٹجک قیادت کا نتیجہ ہے، جن کی رہنمائی میں ادارہ معیاری ڈویلپمنٹ، شفافیت اور بروقت تکمیل کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن فیز IV مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کمیونٹیز کی تشکیل کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں معیاری انفراسٹرکچر، جدید شہری منصوبہ بندی اور طویل المدتی سرمایہ کاری کی قدر کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔
تقریب کی ایک اہم جھلک اتحاد ٹاؤن فیز IV کے آفیشل ٹیلی ویژن کمرشل کی رونمائی تھی، جس میں معروف ٹی وی شخصیت تابش ہاشمی جلوہ گر ہوئے۔ تابش ہاشمی بھی تقریب میں موجود تھے، جنہوں نے اتحاد ٹاؤن کے وژن، پیشہ ورانہ انداز اور معیار کے عزم کو سراہا۔
اتحاد ٹاؤن انتظامیہ نے بتایا کہ ادارہ اب تک پانچ منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر چکا ہے، جبکہ مزید دو منصوبے دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کی تیاری جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کارکردگی ادارے کی ساکھ، مستقل مزاجی اور عملدرآمد کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ حالیہ رئیل اسٹیٹ دوست وفاقی بجٹ کے بعد پراپرٹی سیکٹر میں اعتماد کی نئی فضا پیدا ہوئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور گھر خریدنے والوں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
اتحاد ٹاؤن فیز IV کا آغاز ادارے کے توسیعی سفر کا ایک اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں جدید، پائیدار اور معیاری رہائشی کمیونٹیز کے قیام کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔