ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

5 news articles

▫️ عوام کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مفت ٹرانسپورٹ کی جلد فراہمی کی اپیل

▫️ عوام کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مفت ٹرانسپورٹ کی جلد فراہمی کی اپیل

قصور میں مفت بس سروس کے بعد دیگر تحصیلوں میں بھی مطالبہ زور پکڑ گیا

قصور: [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان] تحصیل قصور میں مفت بس سروس کے آغاز کے بعد ضلع قصور کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس سہولت کی فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس سروس کو پورے ضلع ت...

قصور: [صدف ارشد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ری نیوز پاکستان]
تحصیل قصور میں مفت بس سروس کے آغاز کے بعد ضلع قصور کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس سہولت کی فراہمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس سروس کو پورے ضلع تک فوری توسیع دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مفت ٹرانسپورٹ سروس نے تحصیل قصور میں سفر کو مجموعی طور پر آسان اور کم خرچ بنا دیا ہے، جس سے خصوصاً طلبہ، ملازمین اور یومیہ سفر کرنے والے افراد کو بڑی سہولت حاصل ہوئی ہے۔
دیگر تحصیلوں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن سمیت تمام علاقوں میں بھی اسی طرز کی سروس شروع کی جائے تاکہ یکساں سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ایسی فلاحی سہولیات عوام کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ اس اقدام کو مزید وسعت دے۔
یہ مطالبہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات اور بہتر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
نتھیا گلی بازار میں تجاوزات کی نشاندہی، گرینڈ آپریشن سے قبل غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے گئے

نتھیا گلی بازار میں تجاوزات کی نشاندہی، گرینڈ آپریشن سے قبل غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے گئے

▫️ خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن متوقع

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے نتھیا گلی بازار اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی نشاندہی کرکے غیر قانونی تعمیرات پر نشانات لگا دیے ہیں۔

کراچی میں ایس بی سی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں، متعدد عمارتیں مسمار اور سیل

کراچی میں ایس بی سی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں، متعدد عمارتیں مسمار اور سیل

▫️ چنیسر ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری، متعدد رہائشی و تجارتی عمارتوں کے خلاف کارروائی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد غیر مجاز تعمیراتی ڈھانچے مسمار اور کئی رہائشی و تجارتی عمارتیں سیل کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ڈویژن کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی جامع جانچ پڑتال کا حکم

خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ڈویژن کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی جامع جانچ پڑتال کا حکم

▫️ پانچ اضلاع میں ہاؤسنگ اسکیموں کی قانونی منظوری، تعمیراتی نقشوں، تعمیراتی معیار اور بنیادی شہری سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ڈویژن کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی جامع جانچ پڑتال کا حکمپانچ اضلاع میں ہاؤسنگ اسکیموں کی قانونی منظوری، تعمیراتی نقشوں، تعمیراتی معیار اور بنیادی شہری سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گاپشاور | ری نیوز خیبرپختونخوا سٹ...

سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز ہاؤسنگ اسکیم کو مبینہ غیر قانونی ترقیاتی کاموں پر شوکاز نوٹس جاری

سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز ہاؤسنگ اسکیم کو مبینہ غیر قانونی ترقیاتی کاموں پر شوکاز نوٹس جاری

▫️ لہتراڑ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ منصوبے پر منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور این او سی کے بغیر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فور میں لہتراڑ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ اسکیم مارگلہ ہلز کو مبینہ غیر قانونی ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

فیصل آباد کے سرسید ٹاؤن میں غیر قانونی تجارتی استعمال پر ایف ڈی اے نے چار پلاٹ سیل کردیے

فیصل آباد کے سرسید ٹاؤن میں غیر قانونی تجارتی استعمال پر ایف ڈی اے نے چار پلاٹ سیل کردیے

▫️ منظوری کے بغیر رہائشی جائیدادوں کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر کارروائی، مالکان کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے سرسید ٹاؤن کے بلاک ای میں رہائشی جائیدادوں کے غیر قانونی تجارتی استعمال پر چار پلاٹ سیل کردیے ہیں۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں