تاریخ اشاعت: April 30, 2026 - 2:05 PM
Additional Deputy Commissioner Leads Surprise Visit To Chunian Land Record Center
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں اراضی ریکارڈ سنٹر چونیاں کا اچانک دورہ
▫️ عوامی سہولیات، شفافیت اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا جائزہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور کی قیادت میں اراضی ریکارڈ سنٹر چونیاں کا اچانک دورہ کیا گیا جہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا جبکہ موقع پر موجود سائلین سے براہِ راست گفتگو کر کے دستیاب سہولیات، عملے کے رویے اور کام کی رفتار سے متعلق رائے لی گئی۔
عوام کی جانب سے مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تاہم بعض معمولی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی، جن کے فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں۔
انتظامیہ نے اس موقع پر شفاف، بروقت اور شہری دوست خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کی سہولت کو ترجیح دی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گ۔