ReNews Pakistan
ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1278 news articles

ورلڈ بینک گروپ کا پاکستان میں 16.1 ارب ڈالر کا پورٹ فولیو؛ آئی ایف سی کی ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں معاونت

ورلڈ بینک گروپ کا پاکستان میں 16.1 ارب ڈالر کا پورٹ فولیو؛ آئی ایف سی کی ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں معاونت

▫️ ورلڈ بینک کے موجودہ پورٹ فولیو میں 47 آپریشنز شامل، جبکہ 1950 میں رکنیت کے بعد پاکستان کیلئے اس کی مجموعی معاونت تقریباً 52 ارب ڈالر رہی

ورلڈ بینک گروپ کے پاکستان میں جاری پورٹ فولیو میں 47 آپریشنز شامل ہیں، جن میں ایک علاقائی منصوبہ بھی ہے۔

ریکوڈک میں پیداوار 2030 تک مؤخر ہونے کا امکان

ریکوڈک میں پیداوار 2030 تک مؤخر ہونے کا امکان

▫️ بلوچستان میں سکیورٹی خدشات اور خطے میں کشیدگی کے باعث سرمایہ کار منصوبے کے 2028 کے شیڈول پر نظرثانی کر رہے ہیں

پاکستان کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے میں پیداوار دو سال تاخیر سے، یعنی 2028 کے بجائے 2030 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری رہائش گاہوں کے 7,973 وفاقی ملازمین کرایوں کے نادہندہ نکلے

سرکاری رہائش گاہوں کے 7,973 وفاقی ملازمین کرایوں کے نادہندہ نکلے

▫️ کراچی میں 5,317 ملازمین نادہندہ, اسلام آباد میں یہ تعداد 2,169 بتائی گئی، اسٹیٹ آفس کیطرف سے نوٹس جاری، واجبات ادا نہ کرنے پر الاٹمنٹس کی منسوخی کا امکان

اسلام آباد | ری نیوز نیشنل ڈیسکاسٹیٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم 7,973 وفاقی ملازمین کرایوں کے نادہندہ ہیں۔

سی ڈی اے کی اسلام آباد کے مدارس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزیوں پر سیل کرنے کی وارننگ

سی ڈی اے کی اسلام آباد کے مدارس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزیوں پر سیل کرنے کی وارننگ

▫️ نوٹسز میں منظور شدہ نقشوں کے بغیر تعمیرات، لازمی سیٹ بیکس پر تجاوزات اور چھتوں پر اضافی سٹرکچرز کی نشاندہی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے متعدد دینی مدارس کو بلڈنگ کنٹرول ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں عمارتیں سیل کی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں 250 بستروں کے جدید ہسپتال کیلئے 17 ارب روپے کی اسلامی فنانسنگ کا معاہدہ

اسلام آباد میں 250 بستروں کے جدید ہسپتال کیلئے 17 ارب روپے کی اسلامی فنانسنگ کا معاہدہ

▫️ پنجاب بینک کی قیادت میں مالیاتی اداروں کی مشترکہ فنانسنگ، نوواکیئر ہسپتال منصوبے کی مجموعی لاگت 28 ارب 50 کروڑ روپے ہوگی

اسلام آباد میں 250 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال اور اس سے منسلک کلینک کی تعمیر کے لیے نوواکیئر ہاسپٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 17 ارب روپے کی مشترکہ اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ کا مالیاتی معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔

حیسکو پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑک بجلی کے کھمبوں سمیت کھولی گئی: وزیر اعلیٰ سندھ

حیسکو پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑک بجلی کے کھمبوں سمیت کھولی گئی: وزیر اعلیٰ سندھ

▫️ عوامی تنقید کے بعد حیسکو نے 25 کھمبے ہٹا دیے، سڑک پر کام ابھی جاری ہے

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے حیدرآباد میں نئی تعمیر شدہ سڑک بجلی کے کھمبے موجود ہونے کے باوجود ٹریفک کے لیے کھول دی تھی تاکہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر انہیں ہٹانے کا کام مکمل کرنے کے لیے دبا...

پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی کا حکم

پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی کا حکم

▫️ گورنر فیصل کریم کنڈی کی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کی وسیع تر کوششوں کے تحت بحالی کا کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت

پشاور | ری نیوز نیشنل کارسپانڈنٹ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بالی ووڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں واقع آبائی گھروں کی بحالی کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔

تعمیراتی شعبے کیلئے نئی ریگولیٹری اتھارٹیز کے قیام  اور تین سالہ ذمہ داری کے قواعد کی تجویز حکومت کے زیر غور

تعمیراتی شعبے کیلئے نئی ریگولیٹری اتھارٹیز کے قیام اور تین سالہ ذمہ داری کے قواعد کی تجویز حکومت کے زیر غور

▫️ مجوزہ فریم ورک کے تحت بڑے سرکاری منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو کم از کم تین سال تک تعمیراتی نقائص دور کرنا پڑ سکتے ہیں

اسلام آباد | ری نیوز نیشنل کارسپانڈنٹوفاقی حکومت پاکستان کے تعمیراتی شعبے کو منظم اور فروغ دینے کے لیے نئے قواعد پر غور کر رہی ہے۔

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں پانی کی فراہمی بڑھانے کے لیے شاہدرہ ڈیم کا منصوبہ

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں پانی کی فراہمی بڑھانے کے لیے شاہدرہ ڈیم کا منصوبہ

▫️ اتھارٹی کے مطابق تعمیر جلد شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ منصوبہ دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے

اسلام آباد | ری نیوز نیشنل کارسپانڈنٹ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت شاہدرہ ڈیم کی تعمیر جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے اقلیتی طلبہ کو مفت رہائش فراہم کر دی

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے اقلیتی طلبہ کو مفت رہائش فراہم کر دی

▫️ راولپنڈی کی سیونتھ روڈ پر واقع اپارٹمنٹ 12 طلبہ کے حوالے؛ رہائش کے ساتھ ضروری سہولیات بھی مفت ملیں گی

متروکہ وقف املاک بورڈ نے اقلیتی طلبہ کی رہائش کے لیے راولپنڈی میں ایک اپارٹمنٹ ان کے حوالے کر دیا ہے۔

پنجاب میں سینی ٹیشن فیس کی وصولی کو پراپرٹی منتقلی کے عمل سے منسلک کر دیا گیا؛ اب تک 14 لاکھ بل تقسیم

پنجاب میں سینی ٹیشن فیس کی وصولی کو پراپرٹی منتقلی کے عمل سے منسلک کر دیا گیا؛ اب تک 14 لاکھ بل تقسیم

▫️ حکام کے مطابق دوسری سہ ماہی کے بل یکم جنوری سے جاری ہوں گے، بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ٹاؤنز اس فیس سے مستثنیٰ ہوں گے

پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس، جسے سینی ٹیشن فیس بھی کہا جا رہا ہے، کی ادائیگی کو جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے درکار این او سی سے منسلک کر دیا ہے۔

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار تمام 41 اضلاع تک بڑھا دیا گیا

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار تمام 41 اضلاع تک بڑھا دیا گیا

▫️ 20 اضلاع میں ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری، صوبے کے گرین مقامات کی دیکھ بھال کیلئے انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیدیا: ڈی جی

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام 41 اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں گرین مقامات کی دیکھ بھال کے لیے انتظامی ڈھانچہ قائم ہو گیا ہے۔

نیپرا چیئرمین کی پاور ڈویژن کے اداروں کو مطلوبہ معلومات میں تاخیر پر وارننگ

نیپرا چیئرمین کی پاور ڈویژن کے اداروں کو مطلوبہ معلومات میں تاخیر پر وارننگ

▫️ دوسرے جائزے میں مقررہ مدت پوری نہ ہونے پر منفی فیصلہ یا قانونی کارروائی ہو سکتی ہے

نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار نے پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ریگولیٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔

خیبرپختونخوا میں 8.92 ارب روپے کے 71 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منسوخ

خیبرپختونخوا میں 8.92 ارب روپے کے 71 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منسوخ

▫️ کک بیکس وصول کرنے اور منصوبے سیاسی بنیادوں پر مختص کرنے کے الزامات کے بعد محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اقدام

خیبرپختونخوا میں 8.92 ارب روپے مالیت کی 71 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز مبینہ کک بیکس اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کے الزامات کے بعد منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

کراچی کی 70 فیصد سے زائد عمارتیں فائر سیفٹی معیار پر پوری نہ اتر سکیں: رپورٹ

کراچی کی 70 فیصد سے زائد عمارتیں فائر سیفٹی معیار پر پوری نہ اتر سکیں: رپورٹ

▫️ ریسکیو 1122 کے مطابق رواں سال تقریباً 1,900 عمارتوں کا آڈٹ کیا گیا؛ حکام نے قوانین پر کمزور عمل درآمد، ہنگامی اطلاع میں تاخیر اور ناکافی فائر فائٹنگ انفراسٹرکچر کی نشاندہی کی

جنوری سے اب تک کراچی میں معائنہ کی گئی تقریباً 1,900 عمارتوں میں سے 70 فیصد سے زائد فائر سیفٹی کے مقررہ معیار پر پوری نہیں اتریں۔

حکومت کا ایل پی جی انفرااسٹرکچر میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

حکومت کا ایل پی جی انفرااسٹرکچر میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

▫️ تین سے پانچ برس میں درآمدی ٹرمینلز، ذخیرہ گاہوں، سلنڈروں اور ترسیلی نظام میں توسیع کی جائے گی, موجودہ طلب سالانہ 24 لاکھ میٹرک ٹن کے قریب

حکومت نے پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی بڑھتی ہوئی طلب اور محدود رسدی گنجائش کے پیش نظر آئندہ تین سے پانچ برس میں اس شعبے کے بنیادی انفراسٹرکچر کی توسیع کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

تھل کی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ زیرِ تفتیش، 5 اضلاع میں 5 لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا فرق سامنے آگیا

تھل کی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ زیرِ تفتیش، 5 اضلاع میں 5 لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا فرق سامنے آگیا

▫️ نیب کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشنز، بورڈ آف ریونیو اور ضلعی ریکارڈ میں زمین کے رقبے سے متعلق نمایاں فرق؛ مبینہ جعلی دعووں اور غیر قانونی انتقالات کی بھی چھان بین

پنجاب کے تھل خطے کی ترقی اور آبادکاری کے لیے حاصل کی گئی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کی زد میں ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں