ReNews Pakistan
ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1278 news articles

لاہور ہائیکورٹ: لمز یونیورسٹی پر 2023 سے پہلے کے پراپرٹی ٹیکس کے مطالبات غیرقانونی قرار دیدیے گئے

لاہور ہائیکورٹ: لمز یونیورسٹی پر 2023 سے پہلے کے پراپرٹی ٹیکس کے مطالبات غیرقانونی قرار دیدیے گئے

▫️ قانون میں ترمیم سے قبل تعلیمی اداروں کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنا حاصل تھا، نئی ترمیم کا ماضی پر اطلاق نہیں کیا جاسکتا: فاضل عدالت

لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) پر عائد پراپرٹی ٹیکس کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے 2023 سے پہلے کے ٹیکس مطالبات کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

این ایچ اے کے چار انفراسٹرکچر منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آگے بڑھانے پر اتفاق

این ایچ اے کے چار انفراسٹرکچر منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آگے بڑھانے پر اتفاق

▫️ مری ایکسپریس وے کی کشمیر تک توسیع پر بھی غور، عبدالعلیم خان کی بزنس پلان تیار کرنے اور ایک ہفتے میں ابتدائی کام مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چار انفراسٹرکچر منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، یعنی سرکاری و نجی شراکت داری، کے تحت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مشیر ہائوسنگ وزیراعلیٰ کے پی سے متعلق نیب انکوائری، ہاؤسنگ منصوبوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

مشیر ہائوسنگ وزیراعلیٰ کے پی سے متعلق نیب انکوائری، ہاؤسنگ منصوبوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

▫️ ایٹین، جلوزئی اور میگا سٹی نوشہرہ سے متعلق دستاویزات، مالی تفصیلات اور اراضی کی ملکیت و قبضے کے ریکارڈ کی جانچ

پشاور | ری نیوز پاکستانقومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے صوبائی رکن اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے متعلق آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ بدعنوانی کی انکوائری میں جائیدادوں اور مالی معاملات کا ریکار...

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو آسان ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے جائیں: سینیٹ ذیلی کمیٹی کی سفارش

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو آسان ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے جائیں: سینیٹ ذیلی کمیٹی کی سفارش

▫️ ملک بھر کے پریس کلبوں سے وابستہ صحافیوں کو وزیراعظم کی ہاؤسنگ قرضہ سہولت تک رسائی دینے پر زور

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو اپنی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزیراعظم کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضوں تک رسا...

اسلام آباد کے سیکٹر ای بارہ میں 1,133 کنال سرکاری اراضی واگزار، ترقیاتی کام تیز

اسلام آباد کے سیکٹر ای بارہ میں 1,133 کنال سرکاری اراضی واگزار، ترقیاتی کام تیز

▫️ اربوں روپے مالیت کی اراضی تقریباً چار دہائیوں سے غیر قانونی قبضے میں تھی، سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر ای بارہ میں 1,133 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے۔

ٹول سسٹم کی عدم تکمیل ،راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح نومبر تک ملتوی

ٹول سسٹم کی عدم تکمیل ،راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح نومبر تک ملتوی

▫️ اس منصوبے کا پہلے 14 اگست کا افتتاحی ہدف بھی نہیں ہو سکا تھا، پنجاب حکومت تکمیل کے بعد افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان کرے گی

راولپنڈی |ری نیوز پاکستانراولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) کا افتتاح نومبر کے پہلے نصف تک ملتوی کر دیا گیا ہے، حکام نے تاخیر کی وجہ ٹول سسٹم اور الیکٹرانک کلیکشن کی سہولیات کی جاری تکمیل کو قرار دیا ہے۔

کراچی گرین لائن بی آر ٹی ایکسٹینشن کیلئے وفاقی حکومت نےفنڈنگ میں اپنا حصہ جاری کر دیا

کراچی گرین لائن بی آر ٹی ایکسٹینشن کیلئے وفاقی حکومت نےفنڈنگ میں اپنا حصہ جاری کر دیا

▫️ منصوبہ نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا، گورنر سندھ نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کو دہرایا

کراچی | ری نیوز پاکستانکراچی کی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کی 1.8 کلومیٹر طویل توسیع، جو کہ نمائش چورنگی سے میونسپل پارک تک ہے، کے مالی سال 2026-27 کے دوران مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کا اعلان سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشم...

ملک ریاض واپس آ سکتے ہیں، تاہم مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا: چیئرمین نیب

ملک ریاض واپس آ سکتے ہیں، تاہم مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا: چیئرمین نیب

▫️ ملک ریاض ماضی میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنے خلاف کارروائیوں کو سیاسی محرکات کا نتیجہ قرار دے چکے ہیں

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانقومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض پاکستان واپس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا، تاہم انہیں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر کی فیس لیس نظام اور ٹیکس اصلاحات پر وزیراعظم کو بریفنگ کی تیاری

ایف بی آر کی فیس لیس نظام اور ٹیکس اصلاحات پر وزیراعظم کو بریفنگ کی تیاری

▫️ 18 شعبوں میں تقریباً ایک ہزار ارب روپے کے ٹیکس گیپ میں کمی کیلئے ڈیجیٹل اقدامات اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان لینڈ ریونیو میں فیس لیس نظام پر عمل درآمد، ادارے کی تنظیم نو اور ٹیکس وصولیوں میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل اقدامات پر بریفنگ دینے کی تیاری کی ہے۔

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے اقلیتی طلبہ کو مفت رہائش فراہم کر دی

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے اقلیتی طلبہ کو مفت رہائش فراہم کر دی

▫️ راولپنڈی کی سیونتھ روڈ پر واقع اپارٹمنٹ 12 طلبہ کے حوالے؛ رہائش کے ساتھ ضروری سہولیات بھی مفت ملیں گی

متروکہ وقف املاک بورڈ نے اقلیتی طلبہ کی رہائش کے لیے راولپنڈی میں ایک اپارٹمنٹ ان کے حوالے کر دیا ہے۔

پنجاب میں سینی ٹیشن فیس کی وصولی کو پراپرٹی منتقلی کے عمل سے منسلک کر دیا گیا؛ اب تک 14 لاکھ بل تقسیم

پنجاب میں سینی ٹیشن فیس کی وصولی کو پراپرٹی منتقلی کے عمل سے منسلک کر دیا گیا؛ اب تک 14 لاکھ بل تقسیم

▫️ حکام کے مطابق دوسری سہ ماہی کے بل یکم جنوری سے جاری ہوں گے، بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ٹاؤنز اس فیس سے مستثنیٰ ہوں گے

پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس، جسے سینی ٹیشن فیس بھی کہا جا رہا ہے، کی ادائیگی کو جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے درکار این او سی سے منسلک کر دیا ہے۔

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار تمام 41 اضلاع تک بڑھا دیا گیا

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار تمام 41 اضلاع تک بڑھا دیا گیا

▫️ 20 اضلاع میں ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری، صوبے کے گرین مقامات کی دیکھ بھال کیلئے انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیدیا: ڈی جی

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام 41 اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں گرین مقامات کی دیکھ بھال کے لیے انتظامی ڈھانچہ قائم ہو گیا ہے۔

نیپرا چیئرمین کی پاور ڈویژن کے اداروں کو مطلوبہ معلومات میں تاخیر پر وارننگ

نیپرا چیئرمین کی پاور ڈویژن کے اداروں کو مطلوبہ معلومات میں تاخیر پر وارننگ

▫️ دوسرے جائزے میں مقررہ مدت پوری نہ ہونے پر منفی فیصلہ یا قانونی کارروائی ہو سکتی ہے

نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار نے پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ریگولیٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔

خیبرپختونخوا میں 8.92 ارب روپے کے 71 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منسوخ

خیبرپختونخوا میں 8.92 ارب روپے کے 71 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز منسوخ

▫️ کک بیکس وصول کرنے اور منصوبے سیاسی بنیادوں پر مختص کرنے کے الزامات کے بعد محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اقدام

خیبرپختونخوا میں 8.92 ارب روپے مالیت کی 71 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز مبینہ کک بیکس اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کے الزامات کے بعد منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

کراچی کی 70 فیصد سے زائد عمارتیں فائر سیفٹی معیار پر پوری نہ اتر سکیں: رپورٹ

کراچی کی 70 فیصد سے زائد عمارتیں فائر سیفٹی معیار پر پوری نہ اتر سکیں: رپورٹ

▫️ ریسکیو 1122 کے مطابق رواں سال تقریباً 1,900 عمارتوں کا آڈٹ کیا گیا؛ حکام نے قوانین پر کمزور عمل درآمد، ہنگامی اطلاع میں تاخیر اور ناکافی فائر فائٹنگ انفراسٹرکچر کی نشاندہی کی

جنوری سے اب تک کراچی میں معائنہ کی گئی تقریباً 1,900 عمارتوں میں سے 70 فیصد سے زائد فائر سیفٹی کے مقررہ معیار پر پوری نہیں اتریں۔

حکومت کا ایل پی جی انفرااسٹرکچر میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

حکومت کا ایل پی جی انفرااسٹرکچر میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ

▫️ تین سے پانچ برس میں درآمدی ٹرمینلز، ذخیرہ گاہوں، سلنڈروں اور ترسیلی نظام میں توسیع کی جائے گی, موجودہ طلب سالانہ 24 لاکھ میٹرک ٹن کے قریب

حکومت نے پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی بڑھتی ہوئی طلب اور محدود رسدی گنجائش کے پیش نظر آئندہ تین سے پانچ برس میں اس شعبے کے بنیادی انفراسٹرکچر کی توسیع کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

تھل کی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ زیرِ تفتیش، 5 اضلاع میں 5 لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا فرق سامنے آگیا

تھل کی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ زیرِ تفتیش، 5 اضلاع میں 5 لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا فرق سامنے آگیا

▫️ نیب کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشنز، بورڈ آف ریونیو اور ضلعی ریکارڈ میں زمین کے رقبے سے متعلق نمایاں فرق؛ مبینہ جعلی دعووں اور غیر قانونی انتقالات کی بھی چھان بین

پنجاب کے تھل خطے کی ترقی اور آبادکاری کے لیے حاصل کی گئی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کی زد میں ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں