تاریخ اشاعت: October 22, 2026 - 12:01 PM
150 Housing Societies in Islamabad Are Illegal, Action Underway: Interior Minister Mohsin Naqvi
اسلام آباد میں 150 ہاؤسنگ سوسائٹیاں غیرقانونی قرار، کارروائی جاری ہے: محسن نقوی
▫️ سرکاری اراضی پر قبضے ختم کرائیں گے، بہارہ کہو میں 108 کنال زمین واگزار کرا کے 3 عجائب گھر تعمیر کریں گے : وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 150 ہاؤسنگ سوسائٹیاں غیرقانونی ہیں جن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
Islamabad | ReNews Pakistan
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi has said that 150 housing societies in Islamabad are operating illegally and that action is underway against them as the government intensifies its efforts to reclaim encroached public land across the federal capital.
The minister stated that illegal occupation of government property would not be tolerated and that all land found under unauthorised occupation would be recovered.
Naqvi made the remarks while speaking to journalists on Wednesday, October 21, 2026, during visits to the Kashmir Chowk Underpass construction project and other development sites in Islamabad.
Minister of State for Interior Talal Chaudhry also accompanied him during the inspections.
Addressing the issue of unauthorised housing developments, Naqvi said the authorities were taking action against approximately 150 housing societies identified as illegal.
He emphasised that enforcement measures should not be limited to those occupying government land but should also extend to officials of the Capital Development Authority (CDA) who had allegedly ignored or facilitated encroachments.
The interior minister said government land and residential properties under unauthorised occupation were being identified and that encroachments would be removed without discrimination.
During his visit to the Bara Kahu area, Naqvi directed the relevant authorities to reclaim 108 kanals of government land from illegal occupation.
He announced plans to establish three museums on the recovered property, including an Army Museum.
The proposed development forms part of wider plans to establish museums and cultural institutions in Islamabad aimed at preserving Pakistan's historical and national heritage.
Meanwhile, the minister inspected progress on the Kashmir Chowk Underpass, a major road infrastructure project intended to improve traffic movement at one of Islamabad's important intersections.
Naqvi said construction had been underway for 12 days and that teams were working around the clock to complete the project as quickly as possible.
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 150 ہاؤسنگ سوسائٹیاں غیرقانونی ہیں جن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور جہاں بھی سرکاری زمین پر قبضہ ہوگا، اسے واگزار کرایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات بدھ 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے اور دیگر ترقیاتی مقامات کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضوں کے معاملات میں متعلقہ اداروں کے کردار پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ غیرقانونی قبضے کرنے والوں کے ساتھ ان کی سرپرستی کرنے یا غفلت برتنے والے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری زمینوں اور رہائشی فلیٹس پر غیرقانونی قبضوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جبکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے بہارہ کہو کے علاقے میں 108 کنال سرکاری اراضی واگزار کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مذکورہ زمین پر تین عجائب گھر تعمیر کیے جائیں گے جن میں آرمی میوزیم بھی شامل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں قومی ورثے اور تاریخی اہمیت کے حامل عجائب گھروں کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جس کا مقصد قومی تاریخ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا اور شہریوں کیلئے تفریحی و تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ انڈرپاس کی تعمیر شروع ہوئے 12 روز گزر چکے ہیں اور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے 10 روز کے اندر انڈرپاس کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر چوک انڈرپاس ایک اہم ٹریفک جنکشن پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے مری جانے والی اور اسلام آباد آنے والی ٹریفک کی روانی میں بہتری متوقع ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران مرکزی سڑکوں کو بند کرنے سے گریز کیا گیا، جبکہ منصوبے کی زد میں آنے والے درختوں کو کاٹنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے اس کے افتتاح کی درخواست کی جائے گی۔
محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں 17 سال سے زیر التوا اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کی تعمیر مکمل ہونے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی ماڈل جیل کا آئندہ چند روز میں افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد اڈیالہ جیل میں موجود اسلام آباد سے متعلق قیدیوں کو نئی جیل منتقل کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے پرانے رہائشی سیکٹرز جی سکس، جی سیون، جی نائن اور جی ٹین کی تعمیر نو کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولتوں کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور رہائشی و کمرشل علاقوں کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔