ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حافظ آباد میں دربار حضرت سید شبیر حسین شاہ کا انتظام 19 نومبر 2003 کو محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے 2008 کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نجی جائیداد کے آئینی تحفظ کے اصول کی توثیق کی۔

یہ تنازع ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے موضع ٹاولے والی میں واقع پانچ کنال تین مرلے اراضی سے متعلق ہے، جسے محمد حسین نے مارچ 1988 میں رجسٹرڈ بیع نامے کے ذریعے خریدا تھا۔ سال 1993 میں خاندان کے ایک فرد کی وفات اور تدفین کے بعد اسی زمین پر مزار تعمیر کیا گیا، تاہم محکمہ اوقاف نے 2003 میں مزار اور اس سے منسلک اراضی کا انتظام و انصرام اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ مزار پر عوام کی حاضری اور نذرانوں کی ادائیگی سے مالک کی رضامندی کے بغیر نجی اراضی قانونی طور پر وقف جائیداد قرار نہیں دی جاسکتی۔

سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ فیصلے کی وصولی کے 30 روز کے اندر متعلقہ اراضی، مزار اور اس سے منسلک تعمیرات کا انتظام، کنٹرول اور قبضہ محمد حسین کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے محکمہ ریونیو کو بھی حکم دیا کہ غیر قانونی نوٹیفکیشن کی بنیاد پر اراضی کے ملکیتی ریکارڈ میں کیے گئے اندراجات کی ضروری تصحیح کی جائے۔ تاہم پہلے سے اوقاف فنڈ میں جمع کرائی گئی رقوم کو دوبارہ زیر بحث نہیں لایا جائے گا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ آئین اور متعلقہ قوانین میں مقرر کردہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی شہری کو اس کی نجی جائیداد کے حق سے محروم نہیں کرسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں