تاریخ اشاعت: October 20, 2026 - 2:01 PM
Finance Ministry, IMF Launch Two Day Workshop on Pakistan’s Tax Reforms
پاکستان کے ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کی دو روزہ ورکشاپ
▫️ ڈیجیٹلائزیشن، قوانین پر عمل درآمد اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بڑھانے پر خصوصی نشست، اختتامی مباحثے میں ترجیحات طے کی جائیں گی
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانوزارت خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے زیر اہتمام پاکستان کے ٹیکس نظام کو جدید، مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی دو روزہ ورکشاپ شروع ہوگئی ہے۔
Islamabad | ReNews Pakistan
The Ministry of Finance and the International Monetary Fund (IMF) have launched a high level, two day workshop to discuss modernising Pakistan’s tax system, improving its effectiveness and transparency, and supporting sustainable economic growth.
Finance Minister Muhammad Aurangzeb delivered opening remarks alongside Jihad Azour, director of the IMF’s Middle East and Central Asia Department, and Rodrigo Valdés, director of its Fiscal Affairs Department.
Senior government officials, representatives of the IMF and World Bank, international tax experts, academics and private-sector leaders are participating. Discussions focus on reform priorities and ways to strengthen revenue collection while encouraging investment and economic activity.
Key topics include harmonising sales taxation across the federal and provincial governments, developing a simpler and more neutral income tax system, fiscal federalism and provincial tax revenues. Participants are examining these issues as part of efforts to develop a broad based, fair and transparent tax framework.
A dedicated session on tax administration and digitalisation explored ways to improve compliance with tax laws and strengthen taxpayer confidence. Participants also examined the role of digital tools in modernising tax administration.
The workshop is considering how reforms can raise revenues while supporting business expansion, productivity and investment. Aligning tax policy with the requirements of sustained economic growth is a central theme of the discussions.
A high-level panel discussion will conclude the workshop, bringing together proposals presented during the sessions and considering priority actions for the next phase of reform. Participants will also examine arrangements for continued coordination and cooperation among the institutions and stakeholders involved.
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
وزارت خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے زیر اہتمام پاکستان کے ٹیکس نظام کو جدید، مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی دو روزہ ورکشاپ شروع ہوگئی ہے۔ ورکشاپ میں محصولات بڑھانے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکس اصلاحات کی ترجیحات پر غور کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی نشست میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازور اور شعبۂ مالیاتی امور کے ڈائریکٹر روڈریگو والڈیز نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔
ورکشاپ میں اعلیٰ سرکاری حکام، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے نمائندگان، بین الاقوامی ٹیکس ماہرین، ماہرین تعلیم اور نجی شعبے کے رہنما شریک ہیں۔ شرکا پاکستان کے ٹیکس ڈھانچے میں بہتری اور اسے معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے ہم آہنگ کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اہم موضوعات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان سیلز ٹیکس نظام میں ہم آہنگی، سادہ اور غیر جانب دار انکم ٹیکس نظام کی تشکیل، مالیاتی وفاقیت اور صوبائی ٹیکس محصولات شامل ہیں۔ ان امور پر وسیع، منصفانہ اور شفاف ٹیکس نظام کی تشکیل کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
ٹیکس انتظامیہ اور ڈیجیٹلائزیشن کے موضوع پر خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں ٹیکس قوانین پر عمل درآمد بہتر بنانے اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ شرکا نے ٹیکس نظام کو جدید بنانے کے عمل میں ڈیجیٹل ذرائع کے کردار کا بھی جائزہ لیا۔
ورکشاپ میں اصلاحات کے ذریعے محصولات میں اضافے کے ساتھ سرمایہ کاری، کاروباری وسعت اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ بہتر ٹیکس پالیسی کو اقتصادی ترقی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا مباحثے کا اہم حصہ ہے۔
دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر اعلیٰ سطح کا پینل مباحثہ ہوگا، جس میں پیش کردہ تجاویز کو یکجا کرنے اور آئندہ کے ترجیحی اقدامات کے تعین پر غور کیا جائے گا۔ متعلقہ اداروں اور دیگر فریقوں کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔