تاریخ اشاعت: October 5, 2026 - 4:01 PM
Sindh Launches Rs 87bn Coastal Resilience Project for Thatta, Sujawal and Badin
سندھ کا ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کیلئے 87 ارب روپے کا ساحلی اراضی کے تحفظ کا منصوبہ شروع
▫️ منصوبے سے تقریباً 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، 1 لاکھ 57 ہزار ہیکٹر سے زائد زرعی اراضی کو موسمیاتی خطرات سے تحفظ ملے گا
کراچی | ری نیوز پاکستانسندھ حکومت نے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے ساحلی اضلاع میں موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے 87 ارب روپے مالیت کا سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت نکاسی آب، آبپاشی، سیلاب سے تحفظ، میٹھے پانی کے انتظام ا...
Karachi | ReNews Pakistan
The Sindh government has launched the Rs 87 billion Sindh Coastal Resilience Project to strengthen climate resilience in the coastal districts of Thatta, Sujawal and Badin through major investments in drainage, irrigation, flood protection, freshwater management and environmental restoration.
The project, formally launched on October 2, 2026, is estimated to cost around Rs 87 billion, equivalent to approximately $311 million, and is expected to benefit nearly one million people living in around 500 villages across the three districts.
A major component of the project will focus on upgrading water management infrastructure, including the rehabilitation and improvement of eight major drainage systems.
These include Nagan Dhoro, Ghora Bari, Gharo, Pir Patho-Buhara, Jati and Malkani drains, along with other key drainage channels in the coastal belt.
The project also includes strengthening flood protection structures, improving irrigation channels, expanding freshwater storage capacity, promoting groundwater recharge and introducing community based water management systems.
Officials said the environmental restoration component will include plantation of mangroves over more than 15,000 hectares and inland plantation across over 6,000 hectares.
Wetland restoration is also part of the plan, with rehabilitation of Pinnah Lake identified as one of the major environmental interventions.
A Forest Mangrove Resource Centre is also planned to support scientific management, monitoring and conservation of coastal ecosystems.
The project has a significant livelihood and community development component, with measures aimed at promoting climate smart agriculture, fisheries, value-chain development and financial inclusion.
Around 43,000 young people are expected to receive market-oriented skills training, while approximately 30,000 vulnerable households will be supported through economic graduation programmes aimed at creating sustainable sources of income.
The livelihood and community development component alone has an estimated cost of Rs 30.45 billion.
The Sindh Coastal Resilience Project is being implemented in collaboration with international development partners, including the International Fund for Agricultural Development, Asian Development Bank and Green Climate Fund.
Officials estimate that the project’s infrastructure and water management interventions will improve climate resilience across approximately 157,130 hectares of agricultural land.
The measures are also projected to help prevent nearly Rs 8.95 billion in annual losses caused by flooding in the coastal districts.
کراچی | ری نیوز پاکستان
سندھ حکومت نے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے ساحلی اضلاع میں موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے 87 ارب روپے مالیت کا سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت نکاسی آب، آبپاشی، سیلاب سے تحفظ، میٹھے پانی کے انتظام اور ماحولیاتی بحالی کے بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
منصوبہ 2 اکتوبر 2026 کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا، جس کی مجموعی لاگت تقریباً 87 ارب روپے، یعنی لگ بھگ 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، بتائی گئی ہے۔
اس منصوبے سے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے تقریباً 500 دیہات میں رہنے والے لگ بھگ 10 لاکھ افراد کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔
منصوبے کا بڑا حصہ پانی کے انتظام اور نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خرچ کیا جائے گا، جس کے تحت آٹھ بڑے نکاسی نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
ان میں ناگن ڈھورو، گھوڑا باری، گھارو، پیر پٹھو۔بوہارا، جاتی اور ملکانی ڈرین سمیت دیگر اہم نکاسی آب کے نظام شامل ہیں۔
منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاؤ کے ڈھانچوں کو مضبوط کیا جائے گا، آبپاشی چینلز کو بہتر بنایا جائے گا، میٹھے پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا، زیر زمین پانی کی ری چارجنگ کو فروغ دیا جائے گا اور کمیونٹی کی سطح پر واٹر مینجمنٹ سسٹمز متعارف کرائے جائیں گے۔
ماحولیاتی بحالی کے حصے کے تحت 15 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر مینگرووز لگانے اور 6 ہزار ہیکٹر سے زیادہ اندرونی علاقوں میں شجرکاری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
ویٹ لینڈز کی بحالی بھی منصوبے کا حصہ ہے، جبکہ پناہ جھیل کی بحالی کو اہم ماحولیاتی اقدام قرار دیا گیا ہے۔
ساحلی ماحولیاتی نظام کے سائنسی انتظام اور تحفظ کیلئے فاریسٹ مینگروو ریسورس سینٹر قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
منصوبے میں روزگار اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس کے تحت کلائمیٹ سمارٹ زراعت، ماہی گیری، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔
تقریباً 43 ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمندی کی تربیت دی جائے گی، جبکہ قریب 30 ہزار کمزور گھرانوں کو معاشی گریجویشن پروگرامز کے ذریعے پائیدار ذرائع آمدن کے حصول میں مدد فراہم کی جائے گی۔
روزگار اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حصے پر ہی تقریباً 30.45 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔
سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ سندھ حکومت اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، جن میں انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمٹ فنڈ شامل ہیں۔
حکام کے مطابق منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے اور پانی کے انتظام سے متعلق اقدامات سے تقریباً 1 لاکھ 57 ہزار 130 ہیکٹر زرعی اراضی کی موسمیاتی مزاحمت بہتر ہوگی۔
منصوبے کے نتیجے میں ساحلی اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے تقریباً 8.95 ارب روپے سالانہ نقصانات سے بچاؤ کی بھی توقع ہے۔