تاریخ اشاعت: September 26, 2026 - 2:01 PM
Pakistan Moves to Regulate Virtual Assets, Eyes Tokenised Real Estate and Public Debt
پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کیلئے قواعد بنانے کی تیاری، ٹوکنائزڈ رئیل اسٹیٹ اور حکومتی قرض بھی زیر غور
حکومت لائسنسنگ اور ریگولیٹری نگرانی کا فریم ورک تیار کر رہی ہے، ڈیجیٹل اثاثے ترسیلات زر کی لاگت کم کرنے اور رئیل اسٹیٹ و مالیاتی مارکیٹ میں نئی راہیں کھولنے میں مدد دے سکتے ہیں: وزیر خزانہ
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپاکستان ورچوئل اثاثوں کے لیے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی وسیع تر حکمت عملی کے تحت ترسیلات زر، حکومتی قرض اور رئیل اسٹیٹ میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ممک...
Islamabad | ReNews Pakistan
Pakistan is moving towards a formal regulatory framework for virtual assets, with the government examining their potential use in remittances, public debt and real estate as part of a broader drive to expand the country’s digital economy.
The emerging framework is expected to establish rules covering licensing, regulatory oversight and the operation of virtual asset related activities, as authorities seek to bring the rapidly developing digital-asset ecosystem within a structured legal and financial framework.
Finance Minister Muhammad Aurangzeb outlined the government's plans during a ministerial dialogue of the Digital Cooperation Organization (DCO) in New York, according to the Finance Division.
The proposed framework comes amid growing adoption of virtual assets globally and increasing interest in using blockchain-based technologies for financial transactions and asset management.
One of the areas under consideration is cross border remittances, where digital-asset infrastructure could potentially reduce transaction costs and make international transfers faster and more seamless.
For Pakistan, which relies heavily on overseas remittances as a source of foreign exchange, the government is examining whether emerging digital technologies can improve the efficiency of such transfers while operating within an appropriate regulatory framework.
The government is also exploring tokenisation of real estate and public debt, potentially opening a new avenue for digital financial products linked to traditionally physical or conventional financial assets.
In a tokenisation model, ownership rights or economic interests associated with a real-world asset can be represented digitally through blockchain based tokens. In the real-estate sector, such technology could potentially support the digital representation of interests in property or real-estate investment structures, subject to legal, regulatory and ownership requirements.
For Pakistan’s property market, the concept could eventually create opportunities for more digitally structured investment and financing mechanisms. However, the government's current position is that these areas are under exploration, rather than being established as operational real-estate products.
Any move towards tokenised property would require clear rules governing ownership rights, investor protection, taxation, valuation, transferability, custody and dispute resolution.
The inclusion of public debt among the potential applications also indicates that the government is considering blockchain and digital-asset technology beyond cryptocurrencies and private-sector transactions.
The proposed virtual-asset framework is therefore expected to form part of a wider effort to determine how digital assets can be integrated into Pakistan's regulated financial and economic system.
Aurangzeb said Pakistan's broader digital agenda includes the development of digital public infrastructure and greater adoption of cashless payment systems.
The government is also focusing on expanding digital skills through upskilling and reskilling, with particular attention to improving connectivity and enabling freelancers and other digital workers to move towards higher value services.
The strategy is aimed at increasing participation in the digital economy while creating an environment in which technology can contribute to productivity, financial inclusion and economic growth.
For the property sector, digitalisation could extend beyond tokenisation. Digitised land records, electronic property transactions, digital payments and blockchain-based verification could potentially improve the efficiency and transparency of property-related processes if supported by appropriate institutional and legal safeguards.
The government, however, has yet to announce a final operational framework for tokenised real estate or specify how property ownership would be represented, transferred or regulated through digital tokens.
Aurangzeb linked Pakistan's digital transformation with the country's transition from economic stabilisation towards sustainable and technology-driven growth.
He also called on DCO member states to strengthen cooperation in areas including policy development, investment and the sharing of successful digital-economy models.
The Finance Minister is currently in New York for the 81st session of the United Nations General Assembly, where Pakistan is also engaging with international partners on economic and development issues.
The proposed virtual asset framework could mark an important step in determining how Pakistan regulates digital assets while exploring their potential applications across remittances, financial markets and real estate.
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پاکستان ورچوئل اثاثوں کے لیے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینے کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی وسیع تر حکمت عملی کے تحت ترسیلات زر، حکومتی قرض اور رئیل اسٹیٹ میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔
مجوزہ فریم ورک میں ورچوئل اثاثوں سے متعلق سرگرمیوں کے لیے لائسنسنگ، ریگولیٹری نگرانی اور آپریشنز کے حوالے سے قواعد شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ اس اقدام کا مقصد تیزی سے پھیلتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے کو ایک منظم قانونی اور مالیاتی نظام کے تحت لانا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیویارک میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) کے وزارتی اجلاس کے دوران حکومت کے ان منصوبوں کی تفصیلات بیان کیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل معیشت کو وسعت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ دے رہا ہے۔
مجوزہ فریم ورک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں ورچوئل اثاثوں کا استعمال بڑھ رہا ہے اور مالیاتی لین دین و اثاثوں کے انتظام میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حکومت جن شعبوں کا جائزہ لے رہی ہے ان میں سرحد پار ترسیلات زر بھی شامل ہیں، جہاں ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق انفراسٹرکچر کے ذریعے لین دین کی لاگت کم اور بین الاقوامی رقوم کی منتقلی کو زیادہ تیز اور آسان بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر نمایاں انحصار کرتا ہے، اس لیے حکومت یہ دیکھ رہی ہے کہ مناسب ریگولیٹری نگرانی کے تحت جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ترسیلات زر کے نظام کو مزید مؤثر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
حکومت رئیل اسٹیٹ اور حکومتی قرض کو بھی ٹوکنائز کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے، جس سے روایتی اور حقیقی اثاثوں کو ڈیجیٹل مالیاتی مصنوعات سے منسلک کرنے کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔
ٹوکنائزیشن کے عمل میں کسی حقیقی اثاثے سے متعلق ملکیتی حقوق یا معاشی مفادات کو بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل ٹوکنز کی شکل میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جائیداد یا رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری سے متعلق مفادات کی ڈیجیٹل نمائندگی ممکن ہو سکتی ہے، تاہم اس کے لیے واضح قانونی، ریگولیٹری اور ملکیتی تقاضوں کا تعین ضروری ہوگا۔
پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں ٹوکنائزیشن مستقبل میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے مزید ڈیجیٹل طریقہ کار کے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔ تاہم حکومت کی موجودہ پوزیشن کے مطابق رئیل اسٹیٹ اور حکومتی قرض کی ٹوکنائزیشن ابھی غور اور جائزے کے مرحلے میں ہے اور اسے باقاعدہ آپریشنل پراپرٹی پروڈکٹ کے طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔
ٹوکنائزڈ پراپرٹی کے کسی بھی نظام کے لیے ملکیتی حقوق، سرمایہ کاروں کا تحفظ، ٹیکس عائد کرنے، جائیداد کی قدر کے تعین، منتقلی، اثاثوں کی تحویل اور تنازعات کے حل سے متعلق واضح قوانین درکار ہوں گے۔
حکومتی قرض کو بھی ممکنہ ٹوکنائزیشن کے دائرے میں شامل کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں کو صرف کرپٹو کرنسی یا نجی شعبے کے لین دین تک محدود رکھنے کے بجائے مالیاتی نظام کے وسیع تر استعمالات کا جائزہ لے رہی ہے۔
مجوزہ ورچوئل اثاثہ فریم ورک حکومت کی اس وسیع کوشش کا حصہ ہوگا جس کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کو پاکستان کے منظم قانونی اور مالیاتی نظام میں شامل کرنے کے امکانات کا تعین کیا جا سکے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے وسیع تر ڈیجیٹل ایجنڈے میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی ترقی اور کیش لیس ادائیگیوں کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
حکومت ڈیجیٹل شعبے میں مہارتوں کے فروغ کے لیے اپ سکلنگ اور ری سکلنگ پر بھی زور دے رہی ہے، جبکہ بہتر ربط کے ذریعے فری لانسرز اور دیگر ڈیجیٹل شعبے سے وابستہ افراد کو زیادہ ویلیو والی خدمات کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکومت کی حکمت عملی کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں پاکستانی شہریوں اور کاروباری اداروں کی شمولیت بڑھانے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداواری صلاحیت، مالیاتی شمولیت اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
پراپرٹی شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کا دائرہ صرف ٹوکنائزیشن تک محدود نہیں ہوگا۔ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ، الیکٹرانک پراپرٹی لین دین، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بلاک چین پر مبنی تصدیقی نظام مستقبل میں جائیداد سے متعلق معاملات کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے مضبوط ادارہ جاتی اور قانونی تحفظات ضروری ہوں گے۔
حکومت نے ابھی تک ٹوکنائزڈ رئیل اسٹیٹ کے لیے حتمی عملی فریم ورک کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹوکنز کے ذریعے جائیداد کی ملکیت کی نمائندگی، منتقلی یا ریگولیشن کس طریقہ کار کے تحت ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو معاشی استحکام سے پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معاشی ترقی کی جانب منتقلی سے جوڑا۔
انہوں نے ڈیجیٹل پالیسی، سرمایہ کاری اور کامیاب تجربات کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں ڈی سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
وزیر خزانہ 81ویں اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ معاشی اور ترقیاتی امور پر بھی بات چیت کر رہا ہے۔
مجوزہ ورچوئل اثاثہ فریم ورک پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قانونی اور ریگولیٹری نظام تشکیل دینے کی سمت اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ترسیلات زر، مالیاتی مارکیٹ اور رئیل اسٹیٹ میں ان ٹیکنالوجیز کے ممکنہ استعمال کا جائزہ مستقبل میں ملک کے مالیاتی اور پراپرٹی شعبوں میں نئی ڈیجیٹل راہیں کھول سکتا ہے۔