تاریخ اشاعت: October 2, 2026 - 11:49 AM
CDA Orders Immediate Halt to Development in Kashmir Gardens Agro Farming Scheme
سی ڈی اے کا کشمیر گارڈنز ایگرو فارمنگ سکیم میں ترقیاتی کام فوری روکنے کا حکم
▫️ منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور این او سی نہ ہونے پر پلاٹوں کی خرید و فروخت، منتقلی، الاٹمنٹ اور تعمیراتی سرگرمیاں معطل، غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منظور شدہ پلان سے مشروط
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فور میں واقع کشمیر گارڈنز ایگرو فارمنگ سکیم میں تمام ترقیاتی اور تجارتی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے اور جاری کام کو غیر قانونی اور غیر مج...
Islamabad : ReNews Pakistan
The Capital Development Authority (CDA) has ordered an immediate halt to all development and commercial activities in the Kashmir Gardens Agro-Farming Scheme in Zone-IV of Islamabad, declaring the ongoing work illegal and unauthorised.
In a letter addressed to the Secretary of the Jammu and Kashmir Cooperative Housing Society, the CDA directed that the sale, purchase, transfer and allotment of plots, construction, landscaping, advertising, marketing and all other development activities in the scheme be stopped with immediate effect.
According to the authority, the Kashmir Gardens Agro Farming Scheme has not obtained approval of its layout plan or a No Objection Certificate (NOC) from the CDA. The authority said development activities being carried out without the required approvals were therefore unauthorised.
The CDA said the scheme’s sponsor had repeatedly failed to provide the documents, information and planning details required for processing the layout plan. The authority warned that if the outstanding deficiencies were not addressed, the society’s request for approval would be treated as disposed of.
The scheme covers land in Mouzas Phag, Panwal and Bhokkar in Zone-IV of Islamabad. The CDA has sought a comprehensive set of documents from the society to determine the legal and planning status of the project.
These documents include ownership records, sanctioned mutations, identity documents of the sponsors, audited financial statements, land possession certificates, contour and khasra plans, a non-encumbrance certificate and a detailed layout plan concept report.
The authority has also directed the society to deposit Rs8.114 million as a scrutiny fee for processing the layout plan.
Alongside the administrative restrictions, the CDA has instructed its Enforcement and Building Control Directorates to take action against illegal buildings and structures within the scheme, including their demolition or removal in accordance with the applicable rules.
The Islamabad administration and police have also been asked to assist the CDA in ensuring compliance with the directives and preventing further unauthorised development or construction activity.
The authority further directed the Islamabad Electric Supply Company (IESCO) and Sui Northern Gas Pipelines Limited (SNGPL) to provide utility connections in the scheme only where such connections are supported by CDA-approved layout and building plans.
اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فور میں واقع کشمیر گارڈنز ایگرو فارمنگ سکیم میں تمام ترقیاتی اور تجارتی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے اور جاری کام کو غیر قانونی اور غیر مجاز قرار دیا ہے۔
سی ڈی اے نے جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکریٹری کے نام جاری خط میں ہدایت کی ہے کہ سکیم میں پلاٹوں کی خرید و فروخت، منتقلی اور الاٹمنٹ، تعمیرات، لینڈ سکیپنگ، تشہیر، مارکیٹنگ اور دیگر تمام ترقیاتی سرگرمیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔
اتھارٹی کے مطابق کشمیر گارڈنز ایگرو فارمنگ سکیم کے لے آؤٹ پلان کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی اور نہ ہی ضروری این او سی حاصل کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے واضح کیا کہ مطلوبہ منظوریوں کے بغیر جاری ترقیاتی سرگرمیاں غیر مجاز ہیں۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سکیم کے سپانسر نے لے آؤٹ پلان کی منظوری کے عمل کے لیے درکار دستاویزات، معلومات اور پلاننگ سے متعلق تفصیلات متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود فراہم نہیں کیں۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر زیر التوا نقائص دور نہ کیے گئے تو منظوری کے لیے سوسائٹی کی درخواست کو نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔
کشمیر گارڈنز ایگرو فارمنگ ا
سکیم اسلام آباد کے زون فور میں موضع پھگ، پنوال اور بھوکر کی اراضی پر مشتمل ہے۔ سی ڈی اے نے منصوبے کی قانونی اور پلاننگ حیثیت کا تعین کرنے کے لیے سوسائٹی سے متعدد اہم دستاویزات طلب کی ہیں۔
ان دستاویزات میں ملکیت کا ریکارڈ، منظور شدہ انتقالات، سپانسرز کے شناختی دستاویزات، آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے، اراضی کے قبضے کے سرٹیفکیٹس، کنٹور اور خیسرہ پلان، نان انکمبریس سرٹیفکیٹ اور تفصیلی لے آؤٹ پلان کانسیپٹ رپورٹ شامل ہیں۔
اتھارٹی نے لے آؤٹ پلان کی جانچ پڑتال اور منظوری کے عمل کے لیے سوسائٹی کو 81 لاکھ 14 ہزار روپے بطور سکرونٹی فیس بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
انتظامی پابندیوں کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے نے اپنے انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹس کو سکیم کے اندر قائم غیر قانونی عمارتوں اور دیگر غیر مجاز ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے، جس میں متعلقہ قواعد کے تحت انہیں مسمار یا ہٹانا شامل ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو بھی سی ڈی اے کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے اور مزید غیر مجاز ترقیاتی یا تعمیراتی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کو بھی ہدایت کی ہے کہ سکیم میں بجلی اور گیس کے نئے کنکشن صرف اسی صورت فراہم کیے جائیں جب ان کے لیے سی ڈی اے سے منظور شدہ لے آؤٹ اور بلڈنگ پلان موجود ہوں۔