تاریخ اشاعت: September 3, 2026 - 3:02 PM
Karachi Mayor Inaugurates Rs 360 Million Jahangir Road Rehabilitation Project
کراچی کے میئر کا 36 کروڑ روپے کے جہانگیر روڈ بحالی منصوبے کا افتتاح
▫️1.4 کلومیٹر طویل سڑک 26 سے بڑھا کر 32 فٹ کردی گئی، نکاسی آب، سیوریج، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس کے اہم کام مکمل
کراچی : ری نیوز پاکستانکراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جہانگیر روڈ پر گرو مندر سے تین ہٹی تک 36 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے بحالی اور بہتری کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔
Karachi : ReNews Pakistan
Karachi Mayor Barrister Murtaza Wahab has inaugurated a Rs 360 million rehabilitation and improvement project on Jahangir Road, covering the section between Guru Mandir and Teen Hatti, with the initiative aimed at improving traffic flow, road infrastructure and rainwater drainage in one of the city’s busy corridors.
According to a statement issued by the Karachi Metropolitan Corporation (KMC), the completed project covers approximately 1.4 kilometres of the two-way Jahangir Road. As part of the rehabilitation, the road has been widened from 26 feet to 32 feet to provide additional space for traffic and facilitate smoother movement of vehicles.
The project involved extensive pavement and asphalt works. Contractors installed around 252,000 square feet of 80 millimetre paving blocks and 70,000 square feet of 60 millimetre paving blocks. In addition, approximately 50,000 square feet each of asphalt base course and asphalt concrete were completed as part of the road reconstruction.
A major component of the project was the rehabilitation and upgrading of the drainage and sewerage infrastructure along the road. Damaged sewerage lines were repaired, while more than 11,800 running feet of trenching was completed for the installation of a 36 inch diameter stormwater drainage line.
The upgraded drainage network has also been connected to the Lyari River to improve the disposal of rainwater and reduce the risk of water accumulation on the road during heavy rainfall. The project included the construction of 45 manholes to support the drainage system and facilitate future maintenance and access.
The rehabilitation work also focused on improving road safety and pedestrian facilities. Lane markings, kerb blocks and footpaths were completed on both sides of Jahangir Road, providing improved facilities for pedestrians while giving the rehabilitated corridor a more organized layout.
To enhance visibility and improve the overall environment of the road, 80 new solar powered streetlights have been installed. Six damaged light poles were also replaced during the project.
Speaking at the inauguration, Mayor Murtaza Wahab said the rehabilitation of Jahangir Road would help improve traffic movement in the area while also strengthening the drainage system to ensure more effective rainwater disposal.
The project is expected to provide a combination of improved road capacity, upgraded drainage and sewerage infrastructure, better pedestrian facilities and enhanced street lighting for residents and commuters using the Jahangir Road corridor.

کراچی : ری نیوز پاکستان
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جہانگیر روڈ پر گرو مندر سے تین ہٹی تک 36 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے بحالی اور بہتری کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ منصوبے کا مقصد شہر کے مصروف ترین روڈ کوریڈور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور بارش کے پانی کی نکاسی کا مؤثر نظام فراہم کرنا ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق منصوبے کے تحت جہانگیر روڈ کے تقریباً 1.4 کلومیٹر طویل دوطرفہ حصے کی بحالی کی گئی ہے۔ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سڑک کی چوڑائی 26 فٹ سے بڑھا کر 32 فٹ کردی گئی ہے، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے اضافی گنجائش پیدا ہوگی۔
منصوبے کے تحت سڑک کی تعمیر و بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر فرش اور اسفالٹ کا کام کیا گیا۔ تقریباً 2 لاکھ 52 ہزار مربع فٹ رقبے پر 80 ملی میٹر موٹے پیونگ بلاکس جبکہ 70 ہزار مربع فٹ رقبے پر 60 ملی میٹر موٹے پیونگ بلاکس نصب کیے گئے۔ اس کے علاوہ 50،50 ہزار مربع فٹ رقبے پر اسفالٹ بیس کورس اور اسفالٹ کنکریٹ کا کام بھی مکمل کیا گیا۔
منصوبے کا ایک اہم حصہ علاقے کے نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن تھا۔ سڑک کے ساتھ خراب سیوریج لائنوں کی مرمت کی گئی جبکہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے 36 انچ قطر کی ڈرین لائن بچھانے کی غرض سے 11 ہزار 800 رننگ فٹ سے زائد کھدائی کا کام مکمل کیا گیا۔
نکاسی آب کے نئے نظام کو لیاری ندی سے بھی منسلک کیا گیا ہے تاکہ بارش کے پانی کے اخراج کو بہتر بنایا جاسکے اور شدید بارشوں کے دوران سڑک پر پانی جمع ہونے کے امکانات کم کیے جاسکیں۔ منصوبے کے تحت نکاسی آب کے نظام کی کارکردگی اور مستقبل میں دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے 45 مین ہولز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔
جہانگیر روڈ کی بحالی کے دوران ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کی سہولت کو بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ سڑک کے دونوں اطراف لین مارکنگ، کرب بلاکس اور فٹ پاتھ تعمیر کیے گئے ہیں، جس سے سڑک کی مجموعی ترتیب اور پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات میں بہتری آئے گی۔
علاقے میں روشنی کے بہتر انتظام اور رات کے اوقات میں آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے 80 نئی سولر لائٹس نصب کی گئی ہیں، جبکہ سڑک پر موجود 6 خراب لائٹ پولز بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
افتتاح کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہانگیر روڈ کی بحالی سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، جبکہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری سے بارش کے پانی کے مؤثر اخراج میں بھی مدد ملے گی۔
منصوبے کی تکمیل سے جہانگیر روڈ پر سڑک کی گنجائش میں اضافہ، نکاسی آب اور سیوریج کے نظام میں بہتری، پیدل چلنے والوں کے لیے بہتر سہولیات اور سٹریٹ لائٹنگ کی فراہمی ممکن ہوئی ہے، جس سے علاقے کے رہائشیوں اور روزانہ اس شاہراہ کو استعمال کرنے والے شہریوں کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔