ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

804 news articles

خانیوال:  صفائی کے ناقص انتظامات پر 70 خالی پلاٹوں کے مالکان کو نوٹس، 679 مقامات سے کوڑے کے ڈھیر صاف

خانیوال: صفائی کے ناقص انتظامات پر 70 خالی پلاٹوں کے مالکان کو نوٹس، 679 مقامات سے کوڑے کے ڈھیر صاف

▫️ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا عظیم ٹاؤن، لکڑ منڈی، حکیم پارک اور ملحقہ رہائشی علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ، متعلقہ حکام کو صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی مہم تیز کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر 70 خالی پلاٹوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ ضلع بھر میں 679 مقامات سے جمع شدہ کوڑے کے ڈھیر صاف کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت

بہاولپور میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت

▫️ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ماڈل ولیج منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، تعمیراتی کام تیز کرنے اور عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہری انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری پر زور دیا ہے۔

تربت میں شہری ترقی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور صحت عامہ کے منصوبوں کا جائزہ

تربت میں شہری ترقی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور صحت عامہ کے منصوبوں کا جائزہ

▫️ڈپٹی کمشنر کیچ کی شہری انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹنگ کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت، شہری سہولیات اور عوامی تحفظ پر خصوصی توجہ

ضلع کیچ کی انتظامیہ نے تربت میں شہری انفراسٹرکچر، بلدیاتی خدمات اور صحت عامہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔

میئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں 73 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں 73 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

▫️ منصوبوں کے تحت سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں تقریباً 73 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

پارک انکلیو میں ترقیاتی کام جلد مکمل اور رہائشیوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں: چیئرمین سی ڈی اے

پارک انکلیو میں ترقیاتی کام جلد مکمل اور رہائشیوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں: چیئرمین سی ڈی اے

▫️ رہائشی پلاٹوں کا قبضہ کیو آر کوڈ کے ذریعے دینے، تجارتی علاقوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے رہائشیوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے پارک انکلیو ہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی کام تیز کرنے اور رہائشیوں کو درپیش بنیادی سہولیات کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک ارب 61 کروڑ روپے کی لاگت سے پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کی اصولی منظوری

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک ارب 61 کروڑ روپے کی لاگت سے پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کی اصولی منظوری

▫️ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 35 سالہ معاہدہ تجویز، کلفٹن میں مزید 41 پارکنگ مقامات کو ترقی دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا

سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں پارکنگ کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی ملکیتی اراضی پر ایک ارب 61 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

رحیم یار خان میں بھونگ تا داؤ والا روڈ کی تعمیرِ نو اور توسیع کیلئے 57 کروڑ 95 لاکھ روپے کا نظرثانی شدہ ٹینڈر جاری

رحیم یار خان میں بھونگ تا داؤ والا روڈ کی تعمیرِ نو اور توسیع کیلئے 57 کروڑ 95 لاکھ روپے کا نظرثانی شدہ ٹینڈر جاری

▫️ 18.40 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیرِ نو، توسیع اور بہتری سے بھونگ اور داؤ والا کے درمیان رابطہ سڑکوں اور آمدورفت کی سہولیات میں بہتری متوقع

محکمہ ہائی ویز پنجاب نے ضلع رحیم یار خان میں بھونگ سے داؤ والا (گڈو روڈ) تک 18.40 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیرِ نو، توسیع اور بہتری کے منصوبے کے لیے ٹینڈر کی دستاویزات میں ترمیم جاری کر دی ہے۔

احمدپور شرقیہ کی سول عدالت سے متعلق جائیداد کی نیلامی کا نوٹس جاری

احمدپور شرقیہ کی سول عدالت سے متعلق جائیداد کی نیلامی کا نوٹس جاری

▫️ 10 نومبر 2026 کو شائع ہونے والے نوٹس میں احمدپور شرقیہ میں غیرمنقولہ جائیداد کی مجوزہ نیلامی کی نشاندہی

ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ میں سول عدالت سے متعلق جائیداد اور اراضی کی نیلامی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت علاقے میں غیرمنقولہ جائیداد کی مجوزہ نیلامی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ڈی ایچ اے کوئٹہ کے سیکٹر اے ٹو میں ترقیاتی کاموں میں نمایاں پیش رفت

ڈی ایچ اے کوئٹہ کے سیکٹر اے ٹو میں ترقیاتی کاموں میں نمایاں پیش رفت

▫️ چلتن کرکٹ سٹیڈیم، مسجدِ قبا، تجارتی سہولیات اور رہائشی مکانات کی تعمیر سے سیکٹر میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کوئٹہ نے ارلی برڈ سیکٹر اے ٹو میں 2023 سے 2026 کے دوران ترقیاتی کاموں میں نمایاں پیش رفت کی اطلاع دی ہے۔

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پلاٹ فائلوں کی تصدیق کے قواعد سخت کردیے

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پلاٹ فائلوں کی تصدیق کے قواعد سخت کردیے

▫️ فائل کی اصلیت کی جانچ سے پہلے ڈائریکٹر جنرل (لینڈ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ) کی منظوری لینا لازم ہوگا

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پلاٹ فائلوں کی تصدیق اور جائیداد سے متعلق درخواستوں کی کارروائی کے لیے نئے طریقۂ کار متعارف کراتے ہوئے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلاجواز تصدیقی عمل سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس سے درخواست گزاروں کو تا...

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا

▫️ 500 میٹر طویل منصوبہ 27 روز میں دن رات کام کرکے مکمل کیا گیا, اس منصوبے کا مقصد دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور رش کم کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔

کوئٹہ میں 394 کمرشل پلاٹس کی تین روزہ نیلامی کا اعلان

کوئٹہ میں 394 کمرشل پلاٹس کی تین روزہ نیلامی کا اعلان

▫️ سریاب روڈ لنک، زرغون ہاؤسنگ سکیم اور ہزار گنجی میں 16 سے 18 نومبر تک بولی ہوگی

کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) نے 16 سے 18 نومبر تک 394 کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی گیس اور بجلی منقطع کرنے کی تیاری

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی گیس اور بجلی منقطع کرنے کی تیاری

▫️ اتھارٹی تعمیل نہ کرنے والی سکیموں کو حتمی نوٹس جاری کرے گی، آئیسکو اور سوئی ناردرن سے کنکشن منقطع کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی: ذرائع

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور: شنگھائی روڈ پر 3.3 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ کی تعمیر شروع

لاہور: شنگھائی روڈ پر 3.3 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ کی تعمیر شروع

▫️ فیروزپور روڈ لنک سے کماہاں موٹروے تک 12 فٹ چوڑی پٹی تیار کی جائے گی، یہاں 2,000 مقامی درخت، گھاس اور پھول لگائے جائیں گے: پی ایچ اے

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شنگھائی روڈ پر نئی گرین بیلٹ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کا اٹک میں 59 سڑکوں کیلئے 23 ارب روپے کا منصوبہ

پنجاب حکومت کا اٹک میں 59 سڑکوں کیلئے 23 ارب روپے کا منصوبہ

▫️ مریم نواز نے ضلع کے دورے کے دوران 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا؛ صوبائی پروگرام کے تحت اٹک میں تقریباً 850 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک میں 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، جن میں 23 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کے 59 منصوبے بھی شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کا سموگ اور گردوغبار سے نمٹنے کیلئے ’چمکتا لاہور‘ مہم کا آغاز

پنجاب حکومت کا سموگ اور گردوغبار سے نمٹنے کیلئے ’چمکتا لاہور‘ مہم کا آغاز

▫️ مہم کے تحت 100 بڑی سڑکوں، عوامی مقامات اور تجارتی مراکز کی صفائی کی جائے گی؛ روزانہ 100 کلومیٹر سڑکیں دھونے کا ہدف مقرر

پنجاب حکومت نے فضائی گردوغبار میں کمی، صفائی کے نظام میں بہتری اور سڑکوں و عوامی مقامات کو صاف رکھنے کے لیے لاہور بھر میں صفائی اور انسدادِ سموگ مہم ’چمکتا لاہور‘ شروع کردی ہے۔

اسلام آباد: کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

اسلام آباد: کشمیر چوک انڈر پاس کل ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

▫️ 27 روز میں منصوبہ مکمل ہوا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تکمیلی کام کا جائزہ لیا

اسلام آباد کا کشمیر چوک انڈر پاس 27 روز میں مکمل ہونے کے بعد ( کل) جمعرات 5 نومبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں