تاریخ اشاعت: October 26, 2026 - 1:01 PM
London's Iconic Oxford Street Goes Traffic Free as Nearly 1km Stretch Becomes Pedestrian Only
لندن کی تاریخی آکسفورڈ سٹریٹ کا ایک کلومیٹر حصہ گاڑیوں کیلئے بند، پیدل چلنے والوں کیلئے مخصوص
▫️ 26 اکتوبر سے ٹریفک کی نئی پابندیاں نافذ، بسوں، ٹیکسیوں اور سائیکلوں کا داخلہ بھی ممنوع، متبادل راستے مقرر
لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزبرطانوی دارالحکومت لندن کی عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ اسٹریٹ کے تقریباً ایک کلومیٹر طویل حصے کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کرکے پیدل چلنے والوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔
London | ReNews Pakistan
Nearly one kilometre of London's world famous Oxford Street has been closed to general traffic and transformed into a pedestrian-only zone under a major £150 million regeneration initiative aimed at revitalising one of Britain's most prominent shopping destinations.
The new restrictions, which came into effect on October 26, 2026, prohibit cars, buses, taxis, bicycles and electric scooters from entering the section between Orchard Street and Great Portland Street.
Traffic has been diverted to surrounding roads, while emergency vehicles retain access. Authorised delivery and servicing vehicles are permitted to enter through designated routes between midnight and 7am.
Oxford Street is among the world's busiest shopping destinations, attracting approximately 500,000 visitors daily and generating an estimated £3.1 billion in annual retail spending.
The transformation forms part of London Mayor Sadiq Khan's wider vision to create a safer, greener and more attractive shopping environment while strengthening the capital's retail economy.
Planned improvements include additional trees, public seating, improved lighting, clearer signage and open spaces for cultural and community activities. The initiative is also intended to enhance the overall shopping experience and encourage further investment in the surrounding commercial district.
According to the Oxford Street Development Corporation, the initial phase involves temporary arrangements designed to minimise disruption and allow authorities to assess how pedestrians, businesses, residents and workers use the newly created public space.
Feedback collected during this phase will help shape permanent improvements, with a transitional design expected to be introduced by spring 2027.
Mayor Sadiq Khan has described the transformation as an important step towards boosting economic growth, supporting employment and making central London more welcoming to residents and international visitors.
However, the traffic restrictions have also raised concerns about congestion on nearby roads as buses, taxis and private vehicles are redirected away from the shopping street.
Transport for London has advised commuters and visitors to use public transport wherever possible and allow additional journey time when travelling through the area.
The initiative has been launched ahead of the busy Christmas shopping season, with authorities hoping that a more accessible, pedestrian-friendly Oxford Street will attract visitors, improve the shopping experience and support long-term commercial growth.
لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانوی دارالحکومت لندن کی عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ اسٹریٹ کے تقریباً ایک کلومیٹر طویل حصے کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کرکے پیدل چلنے والوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ 26 اکتوبر 2026 سے نافذ ہونے والی نئی ٹریفک پابندیاں تقریباً 150 ملین پاؤنڈ کے منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد لندن کے اس اہم تجارتی مرکز کو زیادہ محفوظ، پُرکشش اور ماحول دوست بنانا ہے۔
نئے انتظامات کے تحت آکسفورڈ اسٹریٹ پر آرچرڈ اسٹریٹ سے گریٹ پورٹ لینڈ اسٹریٹ تک گاڑیوں، بسوں، ٹیکسیوں، سائیکلوں اور الیکٹرک اسکوٹرز کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ٹریفک کو متبادل سڑکوں کی طرف منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ہنگامی خدمات کی گاڑیوں کو رسائی حاصل رہے گی۔ دکانوں پر سامان پہنچانے والی مجاز گاڑیوں کو رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک مخصوص راستوں سے داخلے کی اجازت ہوگی۔
آکسفورڈ اسٹریٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین تجارتی مراکز میں ہوتا ہے، جہاں روزانہ تقریباً پانچ لاکھ افراد خریداری اور سیاحت کیلئے آتے ہیں۔ اس علاقے میں سالانہ تقریباً 3.1 ارب پاؤنڈ کی تجارتی سرگرمیاں ریکارڈ کی جاتی ہیں۔
لندن کے میئر صادق خان کے منصوبے کے تحت اس معروف شاہراہ کو جدید پیدل تجارتی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔ منصوبے میں درخت لگانے، بیٹھنے کیلئے جگہیں بنانے، بہتر روشنی، رہنمائی کے سائن بورڈز اور عوامی سرگرمیوں کیلئے کھلے مقامات کی فراہمی شامل ہے۔
حکام کے مطابق منصوبے کا ابتدائی مرحلہ عارضی انتظامات پر مشتمل ہے، تاکہ مقامی رہائشیوں، کاروباری اداروں، ملازمین اور پیدل چلنے والوں کی آرا کی روشنی میں مستقل ڈیزائن تیار کیا جاسکے۔ مزید تبدیلیاں 2027 کے موسم بہار تک متعارف کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ اسٹریٹ کی بحالی سے کاروباری سرمایہ کاری، روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام لندن کو مقامی باشندوں اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے مزید پُرکشش بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب ٹریفک کی نئی پابندیوں کے بعد ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ بڑھنے کے خدشات بھی سامنے آئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ حکام نے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور سفر کیلئے اضافی وقت مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ منصوبہ کرسمس کی خریداری کے مصروف سیزن سے قبل شروع کیا گیا ہے، جس سے توقع کی جارہی ہے کہ آکسفورڈ اسٹریٹ پر پیدل آنے والے خریداروں اور سیاحوں کو زیادہ سہولت میسر آئے گی اور مقامی کاروبار کو فائدہ پہنچے گا۔