تاریخ اشاعت: October 22, 2026 - 2:52 PM
Saudi Residential Land and Apartment Prices Rise as Villa Values Fall 7.7%
سعودی عرب میں رہائشی پلاٹوں اور اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں اضافہ، ولاز 7.7 فیصد سستے ہوگئے
▫️ رہائشی زمینوں کی قیمتیں 4.9 فیصد، اپارٹمنٹس 1.7 فیصد مہنگے، مجموعی رئیل اسٹیٹ قیمتوں میں سالانہ 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ: سعودی ادارہ شماریات
ریاض | ری نیوز پاکستانسعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں رہائشی پلاٹوں اور اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں اضافے جبکہ ولاز اور تجارتی جائیدادوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔
Riyadh | ReNews International Desk News
Saudi Arabia's real estate market recorded contrasting price trends during the third quarter of 2026, with residential land and apartment prices increasing while villa values and commercial property prices declined.
According to the latest official figures released by the General Authority for Statistics (GASTAT) on October 20, 2026, residential land prices increased by 4.9 percent year-on-year, while apartment prices rose by 1.7 percent.
Villa prices, however, recorded a significant annual decline of 7.7 percent, reflecting different pricing trends across the Kingdom's residential property categories.
The official Real Estate Price Index (REPI) showed that overall property prices increased by 1.2 percent in the July–September 2026 quarter compared with the corresponding period of 2025.
The index reached 105.1 points during the third quarter of 2026, compared with 103.9 points a year earlier, using 2023 as the base year.
According to GASTAT, residential property prices increased by 2.3 percent annually, supported primarily by higher prices for residential land plots.
Within the residential sector, land prices recorded the strongest annual growth at 4.9 percent, followed by apartments at 1.7 percent and residential floor units at 0.8 percent.
In contrast, villa prices fell by 7.7 percent, indicating that the market for standalone residential properties experienced different conditions from those affecting land plots and apartments.
The residential sector accounts for approximately 72.7 percent of the overall real estate price index, making its performance a significant factor in determining national property price trends.
ریاض | ری نیوز پاکستان
سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں رہائشی پلاٹوں اور اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں اضافے جبکہ ولاز اور تجارتی جائیدادوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران رہائشی زمینوں کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 4.9 فیصد اور اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اسی عرصے میں ولاز کی قیمتیں 7.7 فیصد کم ہوگئیں۔
سعودی عرب کے سرکاری ادارہ شماریات، جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹسٹکس (GASTAT)، کی جانب سے 20 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ رئیل اسٹیٹ پرائس انڈیکس کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران ملک میں جائیدادوں کی مجموعی قیمتوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی رئیل اسٹیٹ پرائس انڈیکس 2025 کی تیسری سہ ماہی کے 103.9 پوائنٹس سے بڑھ کر 2026 کی تیسری سہ ماہی میں 105.1 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ انڈیکس کیلئے سال 2023 کو بنیادی سال مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رہائشی شعبے میں مجموعی طور پر 2.3 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، جس میں سب سے نمایاں کردار رہائشی زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کا رہا۔ رہائشی زمینوں کی قیمتیں 4.9 فیصد، اپارٹمنٹس 1.7 فیصد اور رہائشی منزلوں کی قیمتیں 0.8 فیصد بڑھ گئیں۔
اس کے برعکس ولاز کی قیمتوں میں 7.7 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں رہائشی جائیدادوں کی مختلف اقسام کی قیمتیں یکساں رفتار سے تبدیل نہیں ہو رہیں۔
سعودی ادارہ شماریات کے مطابق رہائشی شعبے کا مجموعی رئیل اسٹیٹ پرائس انڈیکس میں حصہ تقریباً 72.7 فیصد ہے، اس لیے زمینوں اور رہائشی یونٹس کی قیمتوں میں تبدیلی مجموعی مارکیٹ پر نمایاں اثر ڈالتی ہے۔