تاریخ اشاعت: September 26, 2026 - 12:38 PM
118 Year Old Japanese Prison Transformed into Luxury Hotel, Historic Landmark Draws Tourists
118 سال پرانی جاپانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل، تاریخی عمارت سیاحوں کی توجہ کا مرکز
▫️ 1908 میں تعمیر ہونے والی نارا جیل کی سابق حوالات پرتعیش کمروں میں تبدیل، ایک رات کا کرایہ 245 ڈالر سے شروع٫ میوزیم بھی قائم
نارا | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز جیل کا تصور عموماً تنگ و تاریک کمروں، سلاخوں اور قیدیوں سے جڑا ہوتا ہے، لیکن جاپان میں 118 سال پرانی ایک تاریخی جیل کو منفرد انداز میں ایک لگژری ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں اب دنیا بھر سے آنے وال...
Global
Headline
Nara | ReNews International Desk News
Prisons are typically associated with cramped cells, iron bars and inmates, but in Japan, an 118 year old historic prison has been given a remarkable new life as a luxury hotel, attracting visitors from around the world.
Nara Prison was built in 1908 and was designated as an important cultural heritage site in Japan in 2017. Following a seven-year renovation, the historic complex was reopened as the Hoshino Nara Prison Hotel.
Spread across approximately 25 acres, the historic complex features the hotel as well as a museum. Its distinctive star-shaped design consists of five wings built around a central command post.
The renovation largely preserved the building’s original character and architectural features. Former cell blocks with iron bars have been combined to create spacious luxury hotel rooms, while original details including the halls, wooden green doors and old room numbers have also been retained.
The hotel offers three categories of rooms. Its largest accommodation has been created by combining 11 former prison cells, while room rates start at around $245 per night, depending on the tourist season.
Preserving the prison’s historic architecture while adapting it for modern hospitality was among the major challenges of the redevelopment. Nara Prison is one of Japan’s historic prisons built under the influence of Western architectural styles.
Since its transformation, the landmark has emerged as a distinctive destination for international tourists seeking a combination of history, architecture and a unique hospitality experience.
نارا | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
جیل کا تصور عموماً تنگ و تاریک کمروں، سلاخوں اور قیدیوں سے جڑا ہوتا ہے، لیکن جاپان میں 118 سال پرانی ایک تاریخی جیل کو منفرد انداز میں ایک لگژری ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں اب دنیا بھر سے آنے والے سیاح قیام کر رہے ہیں۔
نارا جیل 1908 میں تعمیر کی گئی تھی اور 2017 میں اسے جاپان کے اہم ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا۔ سات سال تک جاری رہنے والی تزئین نو کے بعد اسے ہوشینو نارا پریزن ہوٹل کے نام سے دوبارہ کھول دیا گیا۔
تقریباً 25 ایکڑ پر پھیلے اس تاریخی کمپلیکس میں ہوٹل کے ساتھ ایک میوزیم بھی قائم کیا گیا ہے۔ عمارت کا منفرد ڈیزائن ستارے کی شکل کا ہے، جس میں پانچ ونگز مرکزی کمانڈ پوسٹ کے گرد تعمیر کیے گئے ہیں۔
تزئین نو کے دوران تاریخی عمارت کی اصل شناخت اور تعمیراتی خصوصیات کو بڑی حد تک برقرار رکھا گیا۔ سابق جیل کے سلاخوں والے کمروں کو باہم ملا کر کشادہ اور پرتعیش ہوٹل رومز میں تبدیل کیا گیا ہے، جبکہ ہالز، لکڑی کے سبز دروازوں اور کمروں کے پرانے نمبرز سمیت متعدد اصل تفصیلات بھی محفوظ رکھی گئی ہیں۔
ہوٹل میں رہائش کے لیے تین اقسام کے کمرے دستیاب ہیں۔ سب سے بڑے کمرے کو 11 سابق حوالات کو ملا کر تیار کیا گیا ہے، جبکہ کمرے کا ابتدائی کرایہ تقریباً 245 ڈالر یومیہ ہے، جو سیاحتی سیزن کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
تاریخی عمارت کو جدید ہوٹل میں تبدیل کرنے کے دوران سب سے بڑا چیلنج اس کے اصل تعمیراتی ورثے کو محفوظ رکھنا تھا۔ نارا جیل جاپان کی ان تاریخی جیلوں میں شمار ہوتی ہے جنہیں مغربی طرز تعمیر سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔
ہوٹل میں تبدیل ہونے کے بعد یہ عمارت بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک منفرد تاریخی اور رہائشی تجربے کے طور پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔