تاریخ اشاعت: September 10, 2026 - 4:21 PM
Belgian Coastal Apartment Prices Rise 6.7% as Buyer Demand Returns
بیلجیم کے ساحلی اپارٹمنٹس پھر مقبول، قیمتوں میں 6.7 فیصد اضافہ
▫️سمندر کے کنارے گزرگاہ پر واقع اپارٹمنٹ کی اوسط قیمت 3 لاکھ 35 ہزار یورو تک پہنچ گئی
برسلز | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزبیلجیم کے ساحلی علاقوں میں اپارٹمنٹس ایک بار پھر خریداروں کی توجہ حاصل کرنے لگے ہیں،جس کے نتیجے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ساحلی جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Brussels | ReNews International Desk News
Apartments along the Belgian coast are becoming popular with buyers again, pushing property prices higher during the first half of this year after a decline during the same period last year.
According to figures released by Belgian notaries, the median price of a coastal apartment reached €272,000 in the first half of the year, representing a 6.7% increase compared with a year earlier. Apartments located on the sea fronting promenade also recorded a price increase, with the median price rising 4.7% to €335,000.
The recovery in prices has been accompanied by stronger sales activity. The number of property transactions along the Belgian coast increased by 8.1% during the first six months of the year compared with the same period last year, indicating that buyer interest is returning to the market.
The coastal property market has faced considerable challenges in recent years following an extraordinary surge in demand during the Covid 19 pandemic. Property purchases increased sharply in 2020 and 2021, a period described by experts as a “property tsunami”, before the market entered a period of slowdown and price pressure.
Bart van Opstal, spokesperson for the Belgian Federation of Notaries, said the coast is once again particularly attractive to property buyers. He highlighted the region’s accessibility and proximity, as well as its relatively lower exposure to extreme heat compared with more distant holiday destinations.
The renewed demand is also strongly concentrated among domestic buyers. Around 85% of purchasers of coastal apartments are Flemish, while slightly more than half of the buyers are aged 50 or above.
The latest figures suggest that Belgium’s coastal property market is gradually regaining momentum, with rising sales and prices pointing to renewed confidence among buyers after several years of weaker activity.
برسلز | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
بیلجیم کے ساحلی علاقوں میں اپارٹمنٹس ایک بار پھر خریداروں کی توجہ حاصل کرنے لگے ہیں،جس کے نتیجے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ساحلی جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں قیمتوں میں کمی کے بعد رواں سال مارکیٹ نے دوبارہ بہتری کی جانب سفر شروع کیا ہے۔
بیلجیم کے نوٹری اداروں کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ساحلی اپارٹمنٹ کی درمیانی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار یورو رہی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ سمندر کے کنارے گزرگاہ پر واقع اپارٹمنٹس کی درمیانی قیمت 4.7 فیصد اضافے کے بعد 3 لاکھ 35 ہزار یورو تک پہنچ گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق ساحلی علاقوں میں جائیدادوں کی خریدوفروخت بھی تیزی سے بڑھی ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں فروخت ہونے والی جائیدادوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیادہ رہی،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خریداروں کی دلچسپی دوبارہ بحال ہو رہی ہے۔
بیلجیم کے ساحلی جائیدادوں کے بازار کو گزشتہ چند برسوں کے دوران مشکلات کا سامنا رہا۔ کووڈ 19 وبا کے دوران 2020 اور 2021 میں جائیدادوں کی خریداری میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی،جسے ماہرین نے ’’جائیدادوں کا سونامی‘‘ قرار دیا۔ تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں سست روی اور قیمتوں میں دباؤ پیدا ہوا۔
نوٹری فیڈریشن کے ترجمان بارٹ فان اوپسٹل کے مطابق بیلجیم کا ساحلی علاقہ ایک مرتبہ پھر جائیداد خریداروں کے لیے خاصی کشش پیدا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ نسبتاً قریب،آسانی سے قابلِ رسائی اور دور دراز مقامات کے مقابلے میں شدید گرمی سے کم متاثر ہوتے ہیں۔
خریداروں کے رجحان میں بھی ایک واضح علاقائی پہلو سامنے آیا ہے۔ ساحلی اپارٹمنٹ خریدنے والے افراد میں تقریباً 85 فیصد فلیمش علاقے سے تعلق رکھتے ہیں،جبکہ نصف سے کچھ زیادہ اپارٹمنٹس 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد خرید رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ساحلی جائیدادوں کی دوبارہ بڑھتی ہوئی طلب بیلجیم کے تفریحی اور رہائشی دونوں نوعیت کے جائیداد بازار میں اعتماد کی بحالی کی علامت قرار دی جا سکتی ہے۔