ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

2 news articles

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

▫️ خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی و تعمیراتی منصوبوں کے لیے ٹیکس رعایتوں سے متعلق اہم قانونی وضاحت، چھوٹ کے حصول کے لیے مقررہ شرائط پوری کرنا ضروری ہوگا

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صنعتی مقاصد کے لیے درآمد کیے جانے والے پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی ڈھانچے (پری فیبریکیٹڈ اسٹرکچرز) متعلقہ قانونی شرائط پوری کرنے کی صورت میں کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ یا رعایت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صنعتی مقاصد کے لیے درآمد کیے جانے والے پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی ڈھانچے (پری فیبریکیٹڈ اسٹرکچرز) متعلقہ قانونی شرائط پوری کرنے کی صورت میں کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ یا رعایت کے اہل ہوسکتے ہیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان کے تحریر کردہ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ٹیکس رعایت کا انحصار کسی ڈھانچے کے حقیقی صنعتی استعمال پر ہوگا، نہ کہ محض اس کے کسی فیکٹری یا خصوصی اقتصادی زون میں واقع ہونے پر۔ عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 22 جنوری اور 2 مارچ 2021 کے دفتری مراسلوں کو اس حد تک غیر قانونی قرار دیا، جہاں اہل صنعتی ڈھانچوں کو مجموعی طور پر رعایت سے خارج کیا گیا تھا یا مشینری کے ساتھ ان کا مکینیکل طور پر منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

عدالت کا فیصلہ کراچی کے بن قاسم میں اسٹیل رولنگ مل اور فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی زون میں سیرامکس کی پیداواری فیکٹری کے لیے درآمد کیے گئے تعمیراتی ڈھانچوں سے متعلق تنازعات پر سامنے آیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے عائشہ اسٹیل ملز اور دیگر کمپنیوں کو کسٹمز رعایت دینے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کردیں۔ عدالت نے اورینٹ میٹریل پرائیویٹ لمیٹڈ کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا 14 مئی 2026 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس میں کمپنی کو مطلوبہ کسٹمز چھوٹ دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ عدالت نے واضح کیا کہ عام رہائشی عمارتیں اور صنعتی سرگرمیوں سے غیر متعلق تعمیرات محض خصوصی اقتصادی زون میں موجود ہونے کی بنیاد پر صنعتی ٹیکس رعایت کی اہل نہیں ہوں گی۔

وفاقی آئینی عدالت نے مزید قرار دیا کہ خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ کے تحت پہلے سے دستیاب قانونی مراعات کو اضافی مراعات کے لیے مقرر کردہ منظوری کی شرائط کی بنیاد پر مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم درخواست گزاروں کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوگا، جن میں قانون کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ سے مطلوبہ تصدیق بھی شامل ہے۔ فیصلے کے مطابق صنعتی تعمیراتی ڈھانچوں پر کسٹمز رعایت کا تعین ان کے حقیقی صنعتی استعمال، متعلقہ ٹیکس نوٹیفکیشنز اور قانونی اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ صنعتی تنصیبات میں سرمایہ کاری کرنے والے ڈویلپرز اور صنعت کاروں کے لیے کسٹمز رعایتوں کے قانونی طریقہ کار کی وضاحت کرتا ہے۔
پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

▫️ سی پیک سیکریٹریٹ میں غیر ادا شدہ رائلٹی، معاہدے کے تحت مالی واجبات اور نامکمل تعمیراتی کاموں سے متعلق تنازع کے حل پر غور ہوگا

وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم پر قائم خصوصی کول ٹرمینل منصوبے سے متعلق 14 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا واجبات کا معاملہ حل کرنے کے لیے 25 نومبر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں